hadith book logo

Ibn Abi Shaybah: Hadith 35470

.

ابن أبي شيبة

35470
Ibn Abi Shaybah
(۳۵۴۷۱) حَدَّثَنَا حَاتِمُ بْنُ وَرْدَانَ ، عَنْ یُونُسَ ، عَنِ الْحَسَنِ ، عَنِ النَّبِیِّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ ، قَالَ : لَوْ شَائَ اللَّہُ لَجَعَلَکُمْ أَغْنِیائَ کُلَّکُمْ ، لاَ فقیر فیکم ، ولَوْ شَائَ اللَّہُ لَجَعَلَکُمْ فُقَرَائَ کُلَّکُمْ لاَ غَنِیَّ فِیکُمْ وَلَکِنِ ابْتَلَی بَعْضُکُمْ بِبَعْضٍ۔ (بیہقی ۱۰۰۷۲)
(٣٥٤٧١) حضرت حسن، جناب نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے روایت کرتے ہیں کہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : ” اگر اللہ تعالیٰ چاہتا تو تم سب لوگوں کو غنی بنا دیتا کہ تم میں کوئی فقیر نہ ہوتا۔ اور اگر اللہ تعالیٰ چاہتا تو تم سب لوگوں کو فقیر بنا دیتا کہ تم میں کوئی غنی نہ ہوتا۔ لیکن اللہ تعالیٰ نے تم میں سے بعض کو بعض کے ذریعہ آزمائش میں ڈال دیا ہے۔