hadith book logo

Ibn Abi Shaybah: Hadith 35471

.

ابن أبي شيبة

35471
Ibn Abi Shaybah
(۳۵۴۷۲) حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ مَنْصُورٍ، قَالَ: حدَّثَنَا أَبُو رَجَائٍ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ مَالِکٍ، عَنِ الْبَرَائِ، قَالَ: کُنَّا مَعَ النَّبِیِّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ فِی جِنَازَۃٍ ، فَلَمَّا انْتَہَی إِلَی الْقَبْرِ جَثَا النَّبِیُّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ عَلَی الْقَبْرِ ، قَالَ: فَاسْتَدَرْت فَاسْتَقْبَلْتُہُ ، قَالَ : فَبَکَی حَتَّی بَلَّ الثَّرَی ، ثُمَّ قَالَ: إخْوَانِی، لِمِثْلِ ہَذَا فَلْیَعْمَلِ الْعَامِلُونَ فَأَعِدُّوا۔ (ابن ماجہ ۴۱۹۵۔ احمد ۲۹۴)
(٣٥٤٧٢) حضرت براء (رض) سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ ہم جناب نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے ہمراہ ایک جنازہ میں تھے۔ پس جب آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) قبر کے پاس پہنچے تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) قبر پر دو زانو بیٹھ گئے۔۔۔ راوی کہتے ہیں ۔۔۔ میں بھی مڑ گیا اور میں نے آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی طرف رخ کرلیا۔ راوی کہتے ہیں پھر آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) رونے لگے یہاں تک کہ زمین تر ہوگئی۔ پھر آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : ” میرے بھائیو ! اس کے مثل عمل کرنے والوں کو عمل کرنا چاہیے۔ پس تم تیاری کرو۔