(۳۵۴۷۳) حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بِشْرٍ ، قَالَ : حدَّثَنَا إسْمَاعِیلُ بْنُ أَبِی خَالِدٍ ، عَنْ عَبْدِ الْمَلِکِ بْنِ عُمَیْرٍ ، قَالَ : أُخْبِرْت ، أَنَّ ابْنَ مَسْعُودٍ ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ : أَیُّہَا النَّاسُ ، إِنَّہُ لَیْسَ مِنْ شَیْئٍ یُقَرِّبُکُمْ مِنَ الْجَنَّۃِ وَیُبْعِدُکُمْ مِنَ النَّارِ إِلاَّ قَدْ أَمَرْتُکُمْ بِہِ ، وَلَیْسَ شَیْئٌ یُقَرِّبُکُمْ مِنَ النَّارِ وَیُبْعِدُکُمْ مِنَ الْجَنَّۃِ إِلاَّ قَدْ نَہَیْتُکُمْ عَنْہُ وَإِنَّ الرُّوحَ الأَمِینَ نَفَثَ فِی رُوْعِی ، أَنَّہُ لَیْسَ مِنْ نَفْسٍ تَمُوتُ حَتَّی تَسْتَوْفِیَ رِزْقَہَا ، فَاتَّقُوا اللَّہَ وَأَجْمِلُوا فِی الطَّلَبِ ، وَلاَ یَحْمِلْکُمَ اسْتِبْطَائُ الرِّزْقِ عَلَی أَنْ تَطْلُبُوہُ بِمَعَاصِی اللہِ فَإِنَّہُ لاَ یُنَالُ مَا عِنْدَ اللہ إِلاَّ بِطَاعَتِہِ۔ (ابن ماجہ ۲۱۴۴)
(٣٥٤٧٣) حضرت عبدالملک بن عمیر سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ مجھے بتایا گیا کہ حضرت ابن مسعود نے فرمایا جناب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کا ارشاد ہے : ” اے لوگو ! کوئی ایسی چیز نہیں ہے جو تمہیں جنت سے قریب کرے اور جہنم سے تمہیں دور کرے مگر یہ کہ میں نے تمہیں اس چیز کا حکم دے دیا ہے۔ اور کوئی ایسی چیز نہیں ہے جو تمہیں جہنم سے قریب کرے اور جنت سے دور کرے مگر یہ کہ میں نے تمہیں اس چیز سے منع کردیا ہے۔ اور روح الامین نے میرے دل میں یہ بات ڈالی ہے کہ کوئی جان ایسی نہیں ہے جو اپنا رزق پورا کرنے سے پہلے موت کا شکار ہوجائے۔ پس تم اللہ سے ڈرو اور طلب رزق میں اچھا طریقہ اختیار کرو۔ اور رزق کا سست رو ہو کر آنا تمہیں اس بات پر آمادہ نہ کرے کہ تم اس کو اللہ کی نافرمانیوں سے تلاش کرو۔ کیونکہ جو کچھ اللہ تعالیٰ کے پاس ہے اس کو اللہ کی اطاعت کے ذریعہ ہی حاصل کیا جاسکتا ہے۔