hadith book logo

Ibn Abi Shaybah: Hadith 35492

.

ابن أبي شيبة

35492
Ibn Abi Shaybah
(۳۵۴۹۳) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ عَلِیِّ بْنِ عَلِیِّ بْنِ رِفَاعَۃَ ، عَنِ الْحَسَنِ ، قَالَ : کَانَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ فِی مَسِیرٍ لَہُ فَنَزَلَ مَنْزِلاً جرزا مُجْدِبًا ، وَأَمَرَ أَصْحَابَہُ فَنَزَلُوا ، قَالَ : ثُمَّ أَمَرَہُمْ أَنْ یَجْمَعُوا ، فَجَعَلَ الرَّجُلُ یَجِیئُ بِالصَّغِیرِ إِلَی الصَّغِیرِ وَالْکَبِیرِ إِلَی الْکَبِیرِ وَالشَّیْئِ إِلَی الشَّیْئِ حَتَّی جَمَعُوا سَوَادًا عَظِیمًا ، فَقَالَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ : ہَذِہِ مِثْلُ أَعْمَالِکُمْ یَا بَنِی آدَمَ فِی الْخَیْرِ وَالشَّرِّ۔
(٣٥٤٩٣) حضرت حسن سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ جناب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اپنے ایک سفر میں تھے۔ پس آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے پڑاؤ ڈالا ایک ایسی جگہ پر جو قحط زدہ اور بےآب وگیاہ تھی۔ اور آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اپنے صحابہ (رض) کو بھی اترنے کا حکم دیا۔ پس وہ بھی اتر گئے۔ راوی کہتے ہیں پھر آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ان کو جمع ہونے کا حکم فرمایا۔ راوی کہتے ہیں پس آدمی نے چھوٹے کو چھوٹے کی طرف اور بڑے کو بڑے کی طرف اور ایک چیز کو دوسری چیز کی طرف لانا شروع کیا۔ یہاں تک کہ ایک بہت بڑا جم غفیر جمع ہوگیا۔ پھر آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : اے بنی آدم ! یہ شر اور خیر میں تمہارے اعمال کی مثال ہے۔