hadith book logo

Ibn Abi Shaybah: Hadith 35491

.

ابن أبي شيبة

35491
Ibn Abi Shaybah
(۳۵۴۹۲) حَدَّثَنَا إسْمَاعِیلُ بْنُ إبْرَاہِیمَ ، عَنِ الْجُرَیْرِیِّ ، عَنْ أَبِی نَضْرَۃَ ، قَالَ : أَکَلَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ وَنَاسٌ مِنْ أَصْحَابِہِ أَکْلَۃً مِنْ خُبْزِ شَعِیرٍ لَمْ یُنْخَلْ بِلَحْمٍ ، وَشَرِبُوا مِنْ جَدْوَلٍ ، وَقَالَ : ہَذِہِ أَکْلَۃٌ مِنَ النَّعِیمِ ، تُسْأَلُونَ عنہا یَوْمَ الْقِیَامَۃِ۔
(٣٥٤٩٢) حضرت ابونضرہ سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ جناب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اور آپ کے صحابہ میں سے کچھ لوگوں نے ان چھنے جو کی روٹی گوشت کے ساتھ کھائی اور نہر کا پانی پیا۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : یہ کھانا بھی نعمتوں میں سے ہے۔ قیامت کے دن تم سے اس کے بارے میں بھی سوال ہوگا۔