hadith book logo

Ibn Abi Shaybah: Hadith 35511

.

ابن أبي شيبة

35511
Ibn Abi Shaybah
(۳۵۵۱۲) حَدَّثَنَا عَلِیُّ بْنُ مُسْہِرٍ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَمْرٍو ، عَنْ أَبِی سَلَمَۃَ ، عَنْ عَائِشَۃَ ، قَالَتْ : قَالَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ فِی مَرَضِہِ الَّذِی مَاتَ فِیہِ : مَا فَعَلْت الذَّہَب ، فَقُلْتُ : عِنْدِی یَا رَسُولَ اللہِ ، قَالَ : ائْتِنِی بِہَا ، فَأَتَیْتُہُ بِہَا ، وَہِیَ مَا بَیْنَ الْخَمْسَۃِ إِلَی التِّسْعَۃِ فَجَعَلَہَا فِی کَفِّہِ ، فَقَالَ بِہَا ، ثُمَّ قَالَ : مَا ظَنُّ مُحَمَّدٍ بِہَا أَنْ لَوْ لَقِیَ اللَّہَ وَہَذِہِ عِنْدَہُ ، أَنْفِقِیہَا یَا عَائِشَۃُ۔ (احمد ۸۶۔ ابن حبان ۷۱۵)
(٣٥٥١٢) حضرت عائشہ (رض) سے روایت ہے وہ کہتی ہیں کہ جناب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اپنے اس مرض میں جس میں آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے وفات پائی، یہ ارشاد فرمایا : ” سونے کا کیا ہوا ؟ “ میں نے کہا : یا رسول اللہ 5! وہ میرے پاس ہے۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : ” تم اس کو میرے پاس لے آؤ۔ پس میں اس کو لے کر آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی خدمت میں حاضر ہوئی اور یہ پانچ سے نو کے درمیان تھا۔ چنانچہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اس کو اپنی ہتھیلی میں رکھا اور اس کو پلٹا پھر آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : ” اگر یہ سونا محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پاس ہوتا اور وہ اللہ سے جا ملتا تو ان کے بارے محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کا خیال کیا ہوتا ؟ اے عائشہ ! تم ان کو خرچ کردو۔