hadith book logo

Ibn Abi Shaybah: Hadith 35513

.

ابن أبي شيبة

35513
Ibn Abi Shaybah
(۳۵۵۱۴) حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللہِ بْنِ الزُّبَیْرِ ، عَنْ عُمَر بْنِ سَعِیدِ بْنِ أَبِی حُسَیْنٍ الْمَکِّیِّ ، قَالَ : حدَّثَنِی عَبْدُ اللہِ بْنُ أَبِی مُلَیْکَۃَ ، عَنْ عُقْبَۃَ بْنِ الْحَارِثِ ، قَالَ : انْصَرَفَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ مِنْ صَلاَۃِ الْعَصْرِ سَرِیعًا ، فَتَعَجَّبَ النَّاسُ مِنْ سُرْعَتِہِ ، فَخَرَجَ إلَیْہِمْ فَعَرَفَ الَّذِی فِی وُجُوہِہِمْ ، فَقَالَ : ذَکَرْت تِبْرًا فِی الْبَیْتِ عِنْدَنَا فَخِفْت أَنْ یَبِیتَ عِنْدَنَا فَأَمَرْت بِقَسْمِہِ۔ (بخاری ۷۵۱۔ احمد ۸)
(٣٥٥١٤) حضرت عقبہ بن حارث سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ جناب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) (ایک مرتبہ) عصر کی نماز سے جلدی فارغ ہو کر مڑے تو لوگ آپ کی جلدی کی وجہ سے بہت متعجب ہوئے پھر آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) لوگوں کے پاس تشریف لائے اور آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ان کے چہروں میں تعجب محسوس کیا تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : ” مجھے اپنے ہاں گھر میں رکھا ہوا ٹکڑا (سونے وغیرہ کا) یاد آگیا تھا۔ تو مجھے اس بات کا خوف ہوا کہ وہ رات ہمارے ہاں نہ رہ جائے۔ چنانچہ میں نے اس کو بانٹنے کا حکم دے دیا۔