hadith book logo

Ibn Abi Shaybah: Hadith 35536

.

ابن أبي شيبة

35536
Ibn Abi Shaybah
(۳۵۵۳۷) حَدَّثَنَا یَزِیدُ بْنُ ہَارُونَ ، قَالَ : أَخْبَرَنَا الْوَلِیدُ بْنُ جُمَیْعٍ ، عَنْ أَبِی الطُّفَیْلِ ، عَنْ حُذَیْفَۃَ بْنِ أَسِیدٍ ، قَالَ : قَالَ أَبُو ذَرٍّ : أَیُّہَا النَّاسُ ، قُولُوا ، وَلاَ تَحْلِفُوا فَإِنَّ الصَّادِقَ الْمَصْدُوقَ حَدَّثَنِی ، أَنَّ النَّاسَ یُحْشَرُونَ یَوْمَ الْقِیَامَۃِ عَلَی ثَلاَثَۃِ أَفْوَاجٍ : فَوْجٌ طَاعِمُونِ کَاسُونَ رَاکِبُونَ ، وَفَوْجٌ یَمْشُونَ وَیَسْعَوْنَ ، وَفَوْجٌ تَسْحَبُہُمَ الْمَلاَئِکَۃُ عَلَی وُجُوہِہِمْ ، قَالَ : قُلْنَا : أَمَّا ہَذَانِ فَقَدْ عَرَفْنَاہُمَا ، فَمَا الَّذِینَ یَمْشُونَ وَیَسْعَوْنَ ، قَالَ : یُلْقِی اللَّہُ الآفَۃَ عَلَی الظَّہْرِ حَتَّی لاَ یَبْقَی ظَہْرٌ حَتَّی إنَّ الرَّجُلَ لَیُعْطَی الْحَدِیقَۃَ الْمُعْجِبَۃَ بِالشَّارِفِ ذَاتَ الْقَتَبِ فَمَا یَجِدُہَا۔ (احمد ۱۶۴۔ بزار ۳۸۹۱)
(٣٥٥٣٧) حضرت حذیفہ بن اسید سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ حضرت ابوذر (رض) نے فرمایا : اے لوگو ! بات کہو اور پھر اس کے خلاف نہ کرو۔ کیونکہ مجھے الصادق المصدوق نے بیان کیا ہے کہ ” یقیناً لوگوں کو قیامت کے دن تین گروہوں میں میدانِ محشر میں لایا جائے گا۔ ایک گروہ آسودہ حال کپڑوں میں ملبوس، سواری پر سوار ہوگا اور ایک گروہ پیدل چلتا اور دوڑتا ہوگا اور ایک گروہ کو فرشتے ان کے منہ کے بل گھسیٹ کر لائیں گے۔ راوی کہتے ہیں ہم نے کہا : ان دو گروہوں کو تو ہم پہچانتے ہیں لیکن چلنے اور دوڑنے والے کون لوگ ہوں گے ؟ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : اللہ تعالیٰ سواریوں پر موت کی آفت کو نازل کر دے گا۔ یہاں تک کہ ایک گھنے باغ والا شخص اگر اس کو عبور کرنے کے لیے کسی زین والی اونٹنی پر سوار ہوگا تو وہ اونٹنی اسے پار نہ کرسکے گی۔ (محدثین کے بیان کے مطابق اس جملے کا تعلق آخرت کے احوال سے نہیں ہے)