hadith book logo

Ibn Abi Shaybah: Hadith 35549

.

ابن أبي شيبة

35549
Ibn Abi Shaybah
(۳۵۵۵۰) حَدَّثَنَا ابْنُ فُضَیْلٍ ، عَنِ الْعَلاَئِ بْنِ الْمُسَیَّبِ ، عَنِ الْحَسَنِ ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ : مَا مِنْ قَطْرَتَیْنِ أَحَبُّ إِلَی اللہِ مِنْ قَطْرَۃٍ فِی سَبِیلِہِ ، أَوْ مِنْ قَطْرَۃِ دُمُوعٍ قَطَرَتْ مِنْ عَیْنِ رَجُلٍ قَائِمٍ فِی جَوْفِ اللَّیْلِ مِنْ خَشْیَۃِ اللہِ ، وَمَا مِنْ جُرْعَتَیْنِ أَحَبُّ إِلَی اللہِ مِنْ جُرْعَۃٍ مُحْزِنَۃٍ مُوجِعَۃٍ رَدَّہَا صَاحِبُہَا بِحُسْنِ صَبْرٍ وَعَزَائٍ ، أَوْ جُرْعَۃِ غَیْظٍ کَظَمَ عَلَیْہَا۔ (ابن المبارک ۶۷۲۔ عبدالرزاق ۲۰۲۸۹)
(٣٥٥٥٠) حضرت حسن سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ جناب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : ” ان دو قطروں سے بڑھ کر کوئی قطرہ اللہ تعالیٰ کو محبوب نہیں ہے۔ ایک خون کا وہ قطرہ جو راہ خدا میں گرے اور ایک وہ قطرہ جو اس آدمی کی آنکھ سے خوف خدا کی وجہ سے ٹپک پڑے جو درمیان شب میں خدا کے حضور کھڑا ہو اور ان دو گھونٹوں سے بڑھ کر کوئی گھونٹ اللہ کو محبوب نہیں ہے۔ ایک تکلیف دہ اور غمناک گھونٹ جس کو آدمی اچھے صبر اور برداشت کے ذریعہ قبول کرے اور دوسرا غصہ کا گھونٹ جس کو آدمی ضبط کرلے۔