hadith book logo

Ibn Abi Shaybah: Hadith 35566

.

ابن أبي شيبة

35566
Ibn Abi Shaybah
(۳۵۵۶۷) حَدَّثَنَا ابْنُ عُلَیَّۃَ ، عَنْ أَیُّوبَ ، عَنْ عِکْرِمَۃَ ، قَالَ : قَالَ الْعَبَّاسُ لأَعْلَمَنَّ مَا بَقَاء رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ فِینَا ، فَقُلْتُ : یَا رَسُولَ اللہِ لَوَ اتَّخَذْت عَرِیشًا فَکَلَّمْت النَّاسَ ، فَإِنَّہُمْ قَدْ آذَوْک ، قَالَ : لاَ أَزَالُ بَیْنَ أَظْہُرِہِمْ یَطَؤُونَ عَقِبِی وَیُنَازِعُونِی رِدَائِی وَیُصِیبُنِی غُبَارُہُمْ حَتَّی یَکُونَ اللَّہُ یُرِیحُنِی مِنْہُمْ۔ (بزار ۲۴۶۶۔ دارمی ۷۵)
(٣٥٥٦٧) حضرت عکرمہ سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ حضرت عباس (رض) نے فرمایا میں ضرور بالضرور بتاؤں گا کہ جناب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کا ہمارے درمیان رہنا کیسا تھا ؟ میں نے عرض کیا : یا رسول اللہ ! اگر آپ شامیانہ بنالیں پھر لوگوں سے باتیں کریں۔ کیونکہ لوگ آپ کو تکلیف دیتے ہیں۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : ” میں مسلسل ان کے درمیان ہی رہوں گا۔ یہ لوگ میری ایڑیاں روندتے رہیں گے اور میری چادر کے اندر میرے ساتھ جھگڑتے رہیں گے۔ اور مجھے ان کی گرد لگتی رہے گی یہاں تک کہ اللہ تعالیٰ مجھے ان سے آرام دے دے۔