hadith book logo

Ibn Abi Shaybah: Hadith 35565

.

ابن أبي شيبة

35565
Ibn Abi Shaybah
(۳۵۵۶۶) حَدَّثَنَا غُنْدَرٌ ، عَنْ شُعْبَۃَ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ مُرَّۃَ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ مَیْمُونٍ ، عَنْ عَبْدِ اللہِ بْنِ رُبیعَۃَ ، عَنْ عُبَیْدِ بْنِ خَالِدٍ السُّلَمِیِّ ، قَالَ : آخَی رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ بَیْنَ رَجُلَیْنِ ، فَقُتِلَ أَحَدُہُمَا وَالآخَرُ بَعْدَہُ ، فَصَلَّیْنَا عَلَیْہِ ، فَقَالَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ : مَا قُلْتُمْ ، قَالُوا : دَعَوْنَا اللَّہَ لَہُ اللَّہُمَّ أَلْحِقْہُ بِصَاحِبِہِ ، قَالَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ : فَأَیْنَ صَلاَتُہُ بَعْدَ صَلاَتِہِ وَصِیَامُہُ بَعْدَ صِیَامِہِ وَأَیْنَ عَمَلُہُ بَعْدَ عَمَلِہِ شَکَّ فِی الصَّوْمِ وَالْعَمَلُ الَّذِی بَیْنَہُمَا کَمَا بَیْنَ السَّمَائِ وَالأَرْضِ۔ (احمد ۲۱۹۔ ابوداؤد ۲۵۱۶)
(٣٥٥٦٦) حضرت عبید بن خالد سلمی سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ جناب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے دو آدمیوں کے درمیان مواخات قائم فرمائی۔ پھر ان میں سے ایک (راہ خدا میں) قتل ہوا اور دوسرا اس کے بعد مرا۔ پھر ہم نے اس کا جنازہ پڑھا۔ تو جناب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے پوچھا : ” تم نے کیا کہا ہے ؟ “ صحابہ (رض) نے کہا : ہم نے اس کے لیے دعا کی ہے کہ اے اللہ ! اس کو اس کے ساتھی کے ساتھ ملا دے۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : ” تو پھر اس کے (پہلے کے) بعد اس کی نمازیں کہاں جائیں گی ؟ اور اس کے روزوں کے بعد اس کے روزے کہاں جائیں گے۔ اور اس کے عمل کے بعد اس کا عمل کہاں جائے گا ؟ “ راوی کو روزے کے بارے میں شک ہے۔ ” ان دونوں کے درمیان جو عمل ہے وہ زمین و آسمان کے درمیان کی طرح ہے۔