hadith book logo

Ibn Abi Shaybah: Hadith 35584

.

ابن أبي شيبة

35584
Ibn Abi Shaybah
(۳۵۵۸۵) حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِیَۃَ ، عَنِ الأَعْمَشِ ، عَنْ قَیْسِ بْنِ مُسْلِمٍ ، عَنْ طَارِقِ بْنِ شِہَابٍ ، قَالَ : لَمَّا قَدِمَ عُمَرُ الشَّامَ أَتَتْہُ الْجُنُودُ وَعَلَیْہِ إزَارٌ وَخُفَّانِ وَعِمَامَۃٌ وَہُوَ آخِذٌ بِرَأْسِ بَعِیرِہِ یَخُوضُ الْمَائَ ، فَقَالُوا : یَا أَمِیرَ الْمُؤْمِنِینَ ، تَلْقَاک الْجُنُودُ وَبَطَارِقَۃِ الشَّامِ وَأَنْتَ عَلَی ہَذِہ الْحَالِ ، قَالَ : فَقَالَ عُمَرُ : إنَّا قَوْمٌ أَعَزَّنَا اللَّہُ بِالإِسْلاَمِ فَلَنْ نَلْتَمِسَ الْعِزَّ بِغَیْرِہِ۔
(٣٥٥٨٥) حضرت طارق بن شہاب سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ جب حضرت عمر (رض) شام تشریف لائے تو آپ (رض) کے پاس بہت سے گروہ حاضر ہوئے اور آپ (رض) پر (اس وقت) ایک ازار، دو موزے اور ایک عمامہ تھا۔ اور آپ (رض) اپنے اونٹ کے سر کو پکڑ کر اس کو پانی میں ڈال رہے تھے۔ لوگوں نے کہا : اے امیر المومنین ! لشکر آپ سے ملاقات کررہے ہیں اور شامی یہودی علماء آپ (رض) سے مل رہے ہیں۔ اور آپ اس حالت میں ہیں۔ راوی کہتے ہیں اس پر حضرت عمر (رض) نے فرمایا : یقیناً ہم وہ لوگ ہیں جن کو اللہ تعالیٰ نے اسلام سے عزت دی ہے۔ پس ہم اس کے علاوہ کسی چیز سے ہرگز عزت کے متلاشی نہیں ہوں گے۔