hadith book logo

Ibn Abi Shaybah: Hadith 35612

.

ابن أبي شيبة

35612
Ibn Abi Shaybah
(۳۵۶۱۳) حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَۃَ ، قَالَ : أَخْبَرَنَا ہِشَامُ بْنُ عُرْوَۃَ ، عَنْ أَبِیہِ ، قَالَ : لَمَّا قَدِمَ عُمَرُ الشَّامَ کَانَ قَمِیصُہُ قَدْ تَجَوَّب عَنْ مَقْعَدَتہِ ، قَمِیصٌ سُنْبُلاَنِیٌّ غَلِیظٌ ، فَأَرْسَلَ بِہِ إِلَی صَاحِبِ أَذَرِعَاتٍ ، أَوْ أَیْلَۃٍ ، قَالَ : فَغَسَلَہُ وَرَقَّعَہُ وَخَیَّطَ لَہُ قَمِیصَ قُبْطرِی ، فَجَائَ بِہِمَا جَمِیعًا فَأَلْقَی إلَیْہِ الْقُبْطرِی ، فَأَخَذَہُ عُمَرُ فَمَسَّہُ ، فَقَالَ : ہَذَا أَلْیَنُ ، فَرَمَی بِہِ إلَیْہِ ، وَقَالَ : أَلْقِ إلَیَّ قَمِیصِی ، فَإِنَّہُ أَنْشَفُہُمَا لِلْعِرَقِ۔
(٣٥٦١٣) حضرت ہشام بن عروہ، اپنے والد سے روایت کرتے ہیں وہ کہتے ہیں کہ جب حضرت عمر (رض) شام تشریف لائے تو آپ (رض) کی قمیص، بیٹھنے کی جگہ سے پھٹی ہوئی تھی۔ وہ ایک موٹی اور سنبلانی قمیص تھی۔ چنانچہ آپ (رض) نے وہ قمیص صاحب اذرعات یا ایلہ کی طرف بھیجی۔ راوی کہتے ہیں پس اس نے اس قمیص کو دھویا اور اس میں پیوند لگا دیا اور حضرت عمر (رض) کے لیے قبطری قمیص سی گئی۔ پھر ان دونوں قمیصوں کو لے کر آدمی آپ (رض) کے پاس آیا اور آپ (رض) کو قبطری قمیص دی۔ حضرت عمر (رض) نے اس قمیص کو پکڑا اور اس کو چھوا پھر فرمایا : یہ نرم ہے۔ پھر آپ نے وہ قمیص اسی آدمی کی طرف پھینک دی اور فرمایا : مجھے میری قمیص دے دو کیونکہ وہ ان دونوں قمیصوں میں سے پسینہ کو زیادہ چوسنے والی ہے۔