(۳۵۷۶۳) حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَۃَ ، قَالَ : حدَّثَنَا سُلَیْمَانُ بْنُ الْمُغِیرَۃِ ، قَالَ : حَدَّثَنَا ثَابِتٌ الْبُنَانِیُّ ، قَالَ : کَانَ أَبُو عُبَیْدَۃَ بْنُ الْجَرَّاحِ أَمِیرًا عَلَی الشَّامِ فَخَطَبَ النَّاسَ ، فَقَالَ : یَا أَیُّہَا النَّاسُ ، إنِّی امْرُؤٌ مِنْ قُرَیْشٍ ، وَإِنِّی وَاللہِ مَا أَعْلَمُ أَحْمَرَ ، وَلاَ أَسْوَدَ یَفْضُلُنِی بِتَقْوَی اللہِ إِلاَّ وَدِدْت أَنِّی فِی مِسْلاَخِہِ۔
(٣٥٧٦٣) حضرت ثابت بنانی بیان کرتے ہیں کہ حضرت ابوعبیدہ بن جراح ملک شام کے امیر تھے۔ آپ نے لوگوں کو خطبہ دیا ارشاد فرمایا : اے لوگو ! میں ایک قریشی مرد ہوں اور خدا کی قسم ! میں اپنے سے افضل کسی سرخ یا سیاہ کو نہیں جانتا جو خوف خدا کی وجہ سے مجھ پر فضیلت رکھتا ہو مگر یہ کہ میں اس کی سی زندگی گزارنا پسند کرتا ہوں۔