hadith book logo

Ibn Abi Shaybah: Hadith 35813

.

ابن أبي شيبة

35813
Ibn Abi Shaybah
(۳۵۸۱۴) حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَۃَ، قَالَ: حدَّثَنَا عُثْمَان بْنُ غِیَاثٍ، عَنْ أَبِی عُثْمَانَ النَّہْدِیِّ، عَنْ سَلْمَانَ وَغَیْرِہِ مِنْ أَصْحَابِ مُحَمَّدٍ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ ، قَالُوا : إنَّ الرَّجُلَ یَجِیئُ یَوْمَ الْقِیَامَۃِ قَدْ عَمِلَ عَمَلاً یَرْجُو أَنْ یَنْجُوَ بِہِ ، قَالَ : فَمَا یَزَالُ الرَّجُلُ یَأْتِیہ فَیَشْتَکِی مَظْلَمَۃً فَیُؤْخَذُ مِنْ حَسَنَاتِہِ فَیُعْطَاہَا حَتَّی مَا تَبْقَی لَہُ من حَسَنَۃٌ ، وَیَجِیئُ الْمُشْتَکِی یَشْتَکِی مَظْلَمَۃً فَیُؤْخَذُ مِنْ سَیِّئَاتِہِ فَتُوضَعُ عَلَی سَیِّئَاتِہِ ، ثُمَّ یُکَبُّ فِی النَّارِ ، أَوْ یُلْقَی فِی النَّارِ۔
(٣٥٨١٤) حضرت سلمان اور جناب نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے دیگر صحابہ سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ قیامت کے دن ایک آدمی کو لایا جائے گا جس نے ایسے اعمال کیے ہوں گے جن کے ذریعہ اس کو نجات کی امید ہوگی۔ راوی کہتے ہیں۔ لیکن کوئی نہ کوئی آدمی آکر اس کے مظالم کی شکایت کرتا رہے گا۔ پس اس کی نیکیوں سے لے کر اس شکایت کرنے والے کو دیا جائے گا یہاں تک کہ اس کی کوئی نیکی باقی نہیں رہے گی اور پھر اس کے مظالم کی شکایت کرنے والا آئے گا تو اس شکایت کرنے والے کی غلطیوں میں لے کر اس آدمی کے گناہوں پر رکھ دی جائیں گی پھر اس کو اوندھے منہ جہنم میں گرا دیا جائے گا یا اس کو جہنم میں ڈالا جائے گا۔