hadith book logo

Ibn Abi Shaybah: Hadith 35822

.

ابن أبي شيبة

35822
Ibn Abi Shaybah
(۳۵۸۲۳) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، قَالَ : حدَّثَنَا الأَعْمَشُ ، عَنْ سُلَیْمَانَ بْنِ مَیْسَرَۃَ وَالْمُغِیرَۃِ بْنِ شُبَیْلٍ ، عَنْ طَارِقِ بْنِ شِہَابٍ ، قَالَ : کَانَ لِی أَخٌ أَکْبَرُ مِنِّی یُکَنَّی أَبَا عَزْرَۃَ ، وَکَانَ یُکْثِرُ ذِکْرَ سَلْمَانَ ، فَکُنْت أَشْتَہِی لِقَائَہُ لِکَثْرَۃِ ذِکْرِ أَخِی إیَّاہُ ، قَالَ : فَقَالَ لِی ذَاتَ یَوْمٍ : ہَلْ لَک فِی أَبِی عَبْدِ اللہِ ؟ قَدْ نَزَلَ الْقَادِسِیَّۃَ ، قَالَ : وَکَانَ سَلْمَانُ إذَا قَدِمَ مِنَ الْغَزْوِ نَزَلَ الْقَادِسِیَّۃَ ، وَإِذَا قَدِمَ مِنَ الْحَجِّ نَزَلَ الْمَدَائِنَ غَازِیًا ، قَالَ : قُلْتُ : نَعَمْ ، قَالَ : فَانْطَلَقْنَا حَتَّی دَخَلْنَا عَلَیْہِ فِی بَیْتٍ بِالْقَادِسِیَّۃِ ، فَإِذَا ہُوَ جَالِسٌ ، بَیْنَ رِجْلَیْہِ خِرْقَۃٌ وَہُوَ یَخِیطُ زِنْبِیلاً، أَوْ یَدْبُغُ إہَابًا، قَالَ : فَسَلَّمْنَا عَلَیْہِ وَجَلَسْنَا ، قَالَ : فَقَالَ : یَا ابْنَ أَخِی ، عَلَیْک بِالْقَصْدِ فَإِنَّہُ أَبْلَغُ۔
(٣٥٨٢٣) حضرت طارق بن شہاب سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ میرا ایک مجھ سے بڑا بھائی تھا جس کی کنیت ابوعزرہ تھی۔ وہ حضرت سلمان کا ذکر بڑی کثرت سے کرتا تھا۔ تو اپنے بھائی سے حضرت سلمان کا بہت زیادہ ذکر سن کر مجھے آپ سے ملاقات کا شوق تھا۔ راوی کہتے ہیں ایک دن میرے بھائی نے مجھے کہا کیا تمہیں ابوعبداللہ سے ملنے کا شوق ہے ؟ وہ قادسیہ مقام میں فروکش ہیں۔ راوی کہتے ہیں حضرت سلمان جب جہاد سے واپس آتے تو قادسیہ میں اترتے اور جب حج سے واپس آتے تو مدائن میں پڑاؤ ڈالتے۔ راوی کہتے ہیں میں نے کہا : ہاں (شوق ہے) ۔ راوی کہتے ہیں پس ہم چل پڑے یہاں تک کہ ہم قادسیہ میں ان کے گھر میں اترے۔ وہ بیٹھے ہوئے تھے اور ان کے سامنے ایک کپڑے کا ٹکڑا تھا۔ وہ ٹوکری سی رہے تھے یا چمڑے کو دباغت دے رہے تھے۔ راوی کہتے ہیں پس ہم نے انھیں سلام کیا اور ہم بیٹھ گئے۔ راوی کہتے ہیں انھوں نے کہا : اے بھتیجے ! تم پر ارادہ لازم ہے کیونکہ یہ مؤثر ہے۔