hadith book logo

Ibn Abi Shaybah: Hadith 35823

.

ابن أبي شيبة

35823
Ibn Abi Shaybah
(۳۵۸۲۴) حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَۃَ ، عَنْ مِسْعَرٍ ، عَنْ عُمَرَ بْنِ قَیْسٍ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ أَبِی قُرَّۃَ الْکِنْدِیِّ ، قَالَ : عَرَضَ أَبِی عَلَی سَلْمَانَ أُخْتَہُ أَنْ یُزَوِّجَہُ ، فَأَبَی وَزَوَّجَہُ مَوْلاَۃً لَہُ ، یُقَالَ لَہَا بُقَیْرَۃُ ، قَالَ : فَبَلَغَ أَبَا قُرَّۃَ ، أَنَّہُ کَانَ بَیْنَ حُذَیْفَۃَ وَسَلْمَانَ شَیْئٌ ، فَأَتَاہُ یَطْلُبُہُ فَأُخْبِرَ أَنَّہُ فِی مَبْقَلَۃٍ لَہُ ، فَتَوَجَّہَ إلَیْہِ فَلَقِیَہُ مَعَہُ زِنْبِیلٌ فِیہِ بَقْلٌ قَدْ أَدْخَلَ عَصَاہُ فِی عُرْوَۃِ الزِّنْبِیلِ وَہُوَ عَلَی عَاتِقِہِ۔
(٣٥٨٢٤) حضرت عمرو بن ابی قرہ کندی سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ میرے والد صاحب نے حضرت سلمان کو یہ پیشکش کی کہ وہ ان کی بہن سے شادی کریں۔ آپ نے انکار کردیا اور اپنی آزا دکردہ لونڈی جس کا نام بقیرہ تھا اس سے شادی کرلی۔ راوی کہتے ہیں ابوقرہ کو یہ بات پہنچی کہ حضرت حذیفہ اور حضرت سلمان کے درمیان کوئی معاملہ تھا۔ چنانچہ حضرت حذیفہ، سلمان کے پاس ان کو بلانے آئے تو انھیں بتایا گیا کہ وہ اپنی سبزیوں کے اگانے کی جگہ میں ہیں چنانچہ وہ اس طرف گئے تو وہ ان سے ملے۔ ان کے پاس ایک ٹوکری تھی جس میں سبزی تھی۔ اپنی لاٹھی کو انھوں نے ٹوکری کے کڑے میں ڈالا ہوا تھا اور وہ لاٹھی ان کی گردن پر تھی۔