(۳۵۸۲۶) حَدَّثَنَا أَبُو خَالِدٍ ، عَنْ یَحْیَی بْنِ سَعِیدٍ ، عَنْ عَبْدِ اللہِ بْنِ ہُبَیْرَۃَ ، قَالَ : کَتَبَ أَبُو الدَّرْدَائِ إِلَی سَلْمَانَ : أَمَّا بَعْدُ فَإِنِّی أَدْعُوک إِلَی الأَرْضِ الْمُقَدَّسَۃِ وَأَرْضِ الْجِہَادِ ، قَالَ : فَکَتَبَ إلَیْہِ سَلْمَانُ : أَمَّا بَعْدُ فَإِنَّک قَدْ کَتَبْت إلَیَّ تَدْعُونِی إِلَی الأَرْضِ الْمُقَدَّسَۃِ وَأَرْضِ الْجِہَاد ، وَلَعَمْرِی مَا الأَرْضُ تُقَدِّسُ أَہْلَہَا ، وَلَکِنِ الْمَرْئُ یُقَدِّسُہُ عَمَلُہُ۔
(٣٥٨٢٦) حضرت عبداللہ بن ہبیرہ سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ حضرت ابوالدرداء (رض) نے حضرت سلمان کو خط لکھا۔ اما بعد ! پس بیشک میں تمہیں ارض مقدس اور ارض جہاد کی طرف دعوت دیتا ہوں۔ راوی کہتے ہیں۔ اس پر حضرت سلمان نے ان کو تحریر فرمایا۔ اما بعد ! پس بیشک آپ نے یہ تحریر فرمایا کہ آپ مجھے ارض مقدس اور ارض جہاد کی طرف دعوت دیتے ہیں۔ میری عمر کی قسم ! کوئی زمین اپنے اہل کو پاک نہیں بناتی بلکہ آدمی کو اس کے عمل پاک کرتے ہیں۔