hadith book logo

Ibn Abi Shaybah: Hadith 35826

.

ابن أبي شيبة

35826
Ibn Abi Shaybah
(۳۵۸۲۷) حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِیَۃَ ، عَنِ الأَعْمَشِ ، عَنْ مُجَاہِدٍ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِی لَیْلَی ، عَنْ أَبِی ذَرٍّ ، قَالَ : وَاللہِ لَوْ تَعْلَمُونَ مَا أَعْلَمُ لَبَکَیْتُمْ کَثِیرًا وَلَضَحِکْتُمْ قَلِیلاً ، وَلَوْ تَعْلَمُونَ مَا أَعْلَمُ مَا انْبَسَطْتُمْ إِلَی نِسَائِکُمْ ، وَلاَ تَقَارَرْتُمْ عَلَی فُرُشِکُمْ وَلَخَرَجْتُمْ إِلَی الصُّعُدَاتِ تَجْأَرُونَ وَتَبْکُونَ ، وَاللہِ لَوْ أَنَّ اللَّہَ خَلَقَنِی یَوْمَ خَلَقَنِی شَجَرَۃً تُعْضَدُ وَتُؤْکَلُ ثَمَرَتِی۔
(٣٥٨٢٧) حضرت ابوذر (رض) سے روایت ہے وہ کہتے ہیں خدا کی قسم جو کچھ میں جانتا ہوں اگر تم وہ کچھ جانتے تو البتہ تم بہت زیادہ روتے اور بہت کم ہنستے اور اگر تم لوگ وہ جانتے جو میں جانتا ہوں تو تم اپنی عورتوں کی طرف ہاتھ نہ پھیلاتے اور تم اپنے بستروں پر اطمینان نہ کرتے اور تم گھاٹیوں کی طرف آوازیں بلند کرتے اور روتے ہوئے نکل جاتے۔ خدا کی قسم ! اگر میری تخلیق کے دن مجھے ایک کٹنے اور کھائے جانے والا درخت بنادیا ہوتا۔