hadith book logo

Ibn Abi Shaybah: Hadith 35936

.

ابن أبي شيبة

35936
Ibn Abi Shaybah
(۳۵۹۳۷) حدَّثَنَا جَرِیرُ بْنُ عَبْدِ الْحَمِیدِ ، عَنْ عَبْدِ الْعَزِیزِ بْنِ رُفَیْعٍ ، عَنْ تَمِیمِ بْنِ طَرَفَۃَ ، قَالَ : سَمِعْتُ الضَّحَّاکَ بْنَ قَیْسٍ یَقُولُ : یَا أَیُّہَا النَّاسُ ، اعْمَلُوا أَعْمَالَکُمْ لِلَّہِ ، فَإِنَّ اللَّہَ لاَ یَقْبَلُ إِلاَّ عَمَلاً خَالِصًا ، لاَ یَعْفُو أَحَدٌ مِنْکُمْ عَنْ مَظْلَمَۃٍ فَیَقُولُ : ہَذَا لِلَّہِ وَلِوُجُوہِکُمْ ، فَلَیْسَ لِلَّہِ ، وَإِنَّمَا ہِیَ لِوُجُوہِہِمْ ، وَلاَ یَصِلُ أَحَدٌ مِنْکُمْ رَحِمَہُ فَیَقُولُ : ہَذَا لِلَّہِ وَلِلرَّحِمِ ، إنَّمَا ہُوَ لِلرَّحِمِ ، وَمَنْ عَمِلَ عَمَلاً فَیَجْعَلُہُ لِلَّہِ ، وَلاَ یُشْرِکُ فِیہِ شَیْئًا ، فَإِنَّ اللَّہَ یَقُولُ یَوْمَ الْقِیَامَۃِ : مَنْ أَشْرَکَ بِی شَیْئًا فِی عَمَلٍ عَمِلَہُ فَہُوَ لِشَرِیکِہِ لَیْسَ لِی مِنْہُ شَیْئٌ۔
(٣٥٩٣٧) حضرت ضحاک بن قیس بیان فرماتے ہیں : اے لوگو ! تم اپنے اعمال اللہ کے لیے کرو۔ کیونکہ اللہ تعالیٰ صرف خالص عمل کو قبول کرتا ہے وہ تم میں سے کوئی کسی کے ظلم کو معاف نہ کرے کہ وہ کہے : یہ خدا کے لیے اور تمہارے لیے ہیں۔ پس یہ عمل اللہ کے لیے نہیں ہے۔ وہ عمل صرف تمہارے لیے ہی ہے اور تم میں سے کوئی کسی کے ساتھ صلہ رحمی یوں نہ کرے کہ کہے یہ خدا کے لیے بھی ہے اور رشتہ داروں کے لیے بھی ہے۔ یہ عمل صرف رشتہ داروں کے لیے ہے جو شخص کوئی عمل کرے تو اس کو چاہیے کہ وہ خالص اللہ کے لیے عمل کرے اور اس کے اندر کسی کو شریک نہ کرے۔ کیونکہ قیامت کے دن اللہ تعالیٰ فرمائیں گے جس شخص نے اپنے کسی عمل میں میرے ساتھ کسی کو شریک بنایا ہے تو پس وہ عمل اس شریک کے لیے ہوگا میرے لیے اس میں سے کچھ نہیں ہے۔