(۳۵۹۳۸) حَدَّثَنَا جَرِیرٌ ، عَنْ مَنْصُورٍ ، عَنْ أَبِی الضُّحَی ، قَالَ : کَانَ الضَّحَّاکُ بْنُ قَیْسٍ یَقُولُ : یَا أَیُّہَا النَّاسُ ، عَلِّمُوا أَوْلاَدَکُمْ وَأَہْلِیکُمُ الْقُرْآنَ ، فَإِنَّہُ مَنْ کَتَبَ اللَّہُ لَہُ مِنْ مُسْلِمٍ أَنْ یُدْخِلَہُ الْجَنَّۃَ أَتَاہُ مَلَکَانِ فَاکْتَنَفَاہُ فَقَالاَ لَہُ : اقْرَأْ وَارْتَقِ فِی دَرَجِ الْجَنَّۃِ حَتَّی یَنْزِلوا بِہِ حَیْثُ انْتَہَی عَمَلُہُ مِنَ الْقُرْآنِ۔
(٣٥٩٣٨) حضرت ضحاک بن قیس فرماتے ہیں : اے لوگو ! اپنے بچوں اور اپنے گھر والوں کو قرآن سکھاؤ۔ کیونکہ جس مسلمان کے لیے خدا تعالیٰ نے جنت میں داخلہ لکھ دیا ہوگا اس کے پاس دو فرشتے آئیں گے اور اس کو گھیر لیں گے پھر وہ فرشتے اس آدمی سے کہیں گے۔ پڑھتے جاؤ اور بہشت کے زینے چڑھتے جاؤ۔ یہاں تک کہ وہ اس جگہ اتریں گے جہاں پر اس کے قرآن کا عمل ختم ہوگا۔