(۳۶۱۲۲) حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِیَۃَ ، عَنِ الأَعْمَشِ ، عَنْ إبْرَاہِیمَ التَّیْمِیِّ ، عَنْ أَبِیہِ ، قَالَ : کَانَ یَرْتَدِی بِالرِّدَائِ یَبْلُغُ أَلْیَتَیْہِ مِنْ خَلْفِہِ وَثَدْیَیْہِ مِنْ بَیْنِ یَدَیْہِ ، قَالَ : قُلْتُ : یَا أَبَتِ ، لَوْ أَنَّک اتَّخَذْت رِدَائً أَوْسَعَ مِنْ رِدَائِک ہَذَا ، قَالَ : یَا بُنَی ، لاَ تَقُلْ ہَذَا ، فَوَاللہِ مَا عَلَی الأَرْضِ لُقْمَۃٌ لَقَمْتہَا طَیِّبَۃً إِلاَّ لَوَدِدْت لَوْ کَانَتْ فِی أَبْغَضِ النَّاسِ إلَیَّ۔
(٣٦١٢٢) حضرت ابراہیم تیمی، اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہتے ہیں کہ وہ ایسی چادر اوڑھتے تھے جو پیچھے سے سرین تک اور آگے سے پستان تک پہنچتی تھی۔ ابراہیم کہتے ہیں میں نے عرض کیا : اے ابا جان ! اگر آپ اپنی اس چادر سے بڑی چادرلے لیں ! انھوں نے فرمایا : اے میرے بیٹے ! یہ بات نہ کہہ۔ خدا کی قسم ! زمین پر جو طیب لقمہ بھی میں کھاتا ہوں تو میرا دل چاہتا ہے کہ وہ بھی میرے مبغوض ترین انسان کے منہ میں چلا جائے۔