hadith book logo

Ibn Abi Shaybah: Hadith 36122

.

ابن أبي شيبة

36122
Ibn Abi Shaybah
(۳۶۱۲۳) حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِیَۃَ ، عَنِ الأَعْمَشِ ، عَنْ إبْرَاہِیمَ التَّیْمِیِّ ، عَنْ أَبِیہِ ، قَالَ : خَرَجَ إِلَی الْبَصْرَۃِ فَاشْتَرَی رَقِیقًا بِأَرْبَعَۃِ آلاَفٍ ، قَالَ : فَبَنَوْا لَہُ دَارِہِ ، ثُمَّ بَاعَہُمْ بِرِبْحٍ أَرْبَعَۃِ آلاَفٍ ، قَالَ : فَقُلْتُ لَہُ : یَا أَبَتِ لَوْ أَنَّک عَمَدْت إِلَی الْبَصْرَۃِ فَاشْتَرَیْت مِثْلَ ہَؤُلاَئِ فَرَبِحْت فِیہِمْ ، فَقَالَ : لاَ تَقُلْ لِی ہَذَا ، فَوَاللہِ مَا فَرِحْت بِہَا حِینَ أَصَبْتہَا ، وَلاَ حَدَّثْت نَفْسِی بِأَنْ أَرْجِعَ فَأُصِیبَ مِثْلَہَا۔
(٣٦١٢٣) حضرت ابراہیم تیمی، اپنے والد سے روایت کرتے ہیں وہ کہتے ہیں کہ والد صاحب بصرہ گئے اور انھوں نے چار ہزار میں غلام خریدا۔ پھر اسے چار ہزار کے نفع کے ساتھ بیچ دیا۔ میں نے ان سے کہا ابا جان ! اگر آپ بصرہ جائیں اور غلاموں کی خریدو فروخت کریں تو خوب نفع ہوگا۔ انھوں نے کہا کہ مجھ سے ایسی بات نہ کہو۔ واللہ مجھے یہ نفع حاصل کر کے خوشی نہیں ہوئی اور نہ ہی میرے دل میں اس طرح کا اور نفع حاصل کرنے کی امنگ پیدا ہوئی ہے۔