(۳۶۲۰۵) حَدَّثَنَا شَرِیکٌ ، عَنِ الأَعْمَشِ ، عَنْ سَالِمِ بْنِ أَبِی الْجَعْدِ ، قَالَ : قیلَ لأَبِی الدَّرْدَائِ : إنَّ أَبَا سعد بن مُنْبَہٍ جَعَلَ فِی مَالِہِ مِئَۃَ مُحَرَّرٍ ، قَالَ : أَمَا أَنَّ مِئَۃَ مُحَرَّرٍ فِی مَالِ رَجُلٍ لَکَثِیرٌ ، أَلاَ أُخْبِرُکُمْ بِأَفْضَلَ مِنْ ذَلِکَ إیمَانٌ مَلْزُومٌ بِاللَّیْلِ وَالنَّہَارِ ، وَلاَ یَزَالُ لِسَانُک رَطْبًا مِنْ ذِکْرِ اللہِ۔
(٣٦٢٠٥) حضرت سالم بن ابی الجعد سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ حضرت ابوالدرداء (رض) سے کہا گیا کہ حضرت ابوسعد بن منبہ نے اپنے مال میں سے سو غلام آزاد کیے ہیں۔ حضرت نے فرمایا : خبردار ! کسی ایک آدمی کے مال میں سو آزاد ہونا بڑی بات ہے لیکن کیا میں تمہیں اس سے بھی افضل بات نہ بتاؤں ؟ رات، دن ایمان سے چمٹا رہ۔ اور تیری زبان خدا کے ذکر سے مسلسل تر رہے۔