hadith book logo

Ibn Abi Shaybah: Hadith 36238

.

ابن أبي شيبة

36238
Ibn Abi Shaybah
(۳۶۲۳۹) حَدَّثَنَا عَفَّانُ بْنُ مُسْلِمٍ ، قَالَ : حدَّثَنَا جُوَیْرِیَۃُ بْنُ أَسْمَائَ ، قَالَ : حَدَّثَنَا نَافِعٌ ، قَالَ : قَالَ عَبْدُ الْمَلِکِ بْنُ عُمَرَ لِعُمَرَ بْنِ عَبْدِ الْعَزِیزِ : یَا أَمِیرَ الْمُؤْمِنِینَ ، مَا یَمْنَعُک أَنْ تمضی لِلَّذِی تُرِیدُ ، فَوَالَّذِی نَفْسِی بِیَدِہِ ، مَا أُبَالِی لَوْ غَلَتْ بِی وَبِکَ فِیہِ الْقُدُورُ ، قَالَ : وَحَقٌّ ہَذَا مِنْک یَا بُنَیَّ ، قَالَ : نَعَمْ وَاللہِ ، قَالَ : الْحَمْدُ لِلَّہِ الَّذِی جَعَلَ لِی مِنْ ذُرِّیَّتِی مَنْ یُعِینُنِی عَلَی أَمْرِ رَبِّی ، یَا بُنَی ، لَوْ بَدَہْت النَّاسَ بِالَّذِی تَقُولُ لَمْ آمَنْ أَنْ یُنْکِرُوہَا ، فَإِذَا أَنْکَرُوہَا لَمْ أَجِدْ بُدًّا مِنَ السَّیْفِ ، وَلاَ خَیْرَ فِی خَیْرٍ لاَ یَأْتِی إِلاَّ بِالسَّیْفِ ، یَا بُنَی ، إنِّی أُرَوِّضُ النَّاسَ رِیَاضَۃَ الصَّعْبِ ، فَإِنْ یَطُلْ بِی عُمْرٌ فَإِنِّی أَرْجُو أَنْ یُنْفِذَ اللَّہُ لِی شَیْئًا ، وَإِنْ تَعَدَّ عَلَیَّ مَنِیَّۃٌ فَقَدْ عَلِمَ اللَّہُ الَّذِی أُرِیدُ۔
(٣٦٢٣٩) حضرت نافع بیان کرتے ہیں کہتے ہیں کہ عبدالملک بن عمر نے حضرت عمر بن عبدالعزیز سے کہا : اے امیر المومنین ! آپ کو اپنے ارادہ کے پورے کرنے سے کیا شے رکاوٹ ہے۔ قسم اس ذات کی جس کے قبضہ میں میری جان ہے ! مجھے اس بات کی کوئی پروا نہیں ہے کہ میرے اور آپ کے ذریعہ ہانڈیاں ابلیں۔ حضرت عمر بن عبدالعزیز (رض) نے فرمایا : اے میرے بیٹے ! یہ بات تیری طرف سے درست ہے ؟ عبدالملک نے کہا : جی ہاں، خدا کی قسم ! آپ (رض) نے فرمایا : تمام تعریفیں اس ذات کے لیے ہیں جس نے میری نسل میں ایسے لوگ پیدا فرمائے جو حکم خداوندی میں میری معاونت کرتا ہے۔ اے میرے بیٹے ! اگر میں یہ بات جو تم نے کہی ہے۔ لوگوں کے پاس اچانک لے کر آتا تو ان کی طرف سے اس بات کے انکار سے مجھے امن نہیں تھا۔ پھر جب وہ انکار کرتے تو میرے لیے تلوار کے سوا کوئی چارہ نہ ہوتا۔ اور ایسی خیر میں کوئی بہتری نہیں ہے جو تلوار کے ذریعہ آئے۔ اے میرے بیٹے ! میں لوگوں کے ساتھ مشکل سے قابو آنے والی اونٹنی کو قابو کرنے کی طرح کا معاملہ کررہا ہوں۔ چنانچہ اگر میری عمر لمبی ہوئی تو مجھے امید ہے کہ اللہ تعالیٰ میرے لیے کسی چیز کو نافذ کر دے گا اور اگر مجھ پر موت نے حملہ کردیا تو بھی اللہ تعالیٰ میرے ارادہ کو جانتے ہیں۔