hadith book logo

Ibn Abi Shaybah: Hadith 36239

.

ابن أبي شيبة

36239
Ibn Abi Shaybah
(۳۶۲۴۰) حَدَّثَنَا عَفَّانُ ، قَالَ : حدَّثَنَا جُوَیْرِیَۃُ بْنُ أَسْمَائَ ، عَنْ إسْمَاعِیلَ بْنِ أَبِی حَکِیمٍ ، قَالَ : غَضِبَ عُمَرُ بْنُ عَبْدِ الْعَزِیزِ یَوْمًا فَاشْتَدَّ غَضَبُہُ ، وَکَانَتْ فِیہِ حِدَۃٌ ، وَعَبْدُ الْمَلِکِ ابْنُہُ حَاضِرٌ ، فَلَمَّا رَأَوْہُ قَدْ سَکَنَ غَضَبُہُ ، قَالَ : یَا أَمِیرَ الْمُؤْمِنِینَ ، أَنْتَ فِی قَدْرِ نِعْمَۃِ اللہِ عَلَیْک ، وَفِی مَوْضِعِکَ الَّذِی وَضَعَک اللَّہُ فیہ ، وَمَا وَلاَّک اللَّہُ مِنْ أَمْرِ عِبَادِہِ یَبْلُغُ بِکَ الْغَضَبُ مَا أَرَی ، قَالَ : کَیْفَ قُلْتَ ؟ فَأَعَادَ عَلَیْہِ کَلاَمُہُ ، فَقَالَ : أَمَا تَغْضَبُ یَا عَبْدَ الْمَلِکِ ، قَالَ : مَا یُغْنِی عَنِّی سَعَۃُ جَوْفِی إنْ لَمْ أُرَدِّدْ فِیہِ الْغَضَبَ حَتَّی لاَ یَظْہَرَ مِنْہُ شَیْئٌ أَکْرَہُہُ۔
(٣٦٢٤٠) حضرت اسماعیل بن عبدالحکیم سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ ایک دن حضرت عمر بن عبدالعزیز کو غصہ آیا اور ان کا غصہ شدید ہوگیا اور اس میں کچھ تیزی بھی تھی۔ آپ کا بیٹا عبدالملک موجود تھا۔ چنانچہ جب اس نے آپ کو دیکھا کہ آپ کا غصہ ٹھنڈا ہوگیا ہے تو اس نے کہا : اے امیر المومنین ! آپ، اپنے اوپر خدا کی نعمت کی قدر کریں اور جس جگہ اللہ تعالیٰ نے آپ کو رکھا ہے آپ اسی جگہ رہیں۔ اللہ تعالیٰ نے آپ کو جو حکومت کا اختیار دیا ہے تو بندوں کے معاملہ میں آپ کا غصہ جہاں تک پہنچا تھا آپ کو اس کا اختیار نہیں جو میں دیکھتا ہوں۔ حضرت عمر بن عبدالعزیز نے فرمایا : تم نے کیسے یہ بات کہی ؟ چنانچہ عبدالملک نے بات دہرائی۔ حضرت عمر نے پوچھا : اے عبدالملک ! تمہیں غصہ نہیں آتا ؟ انھوں نے فرمایا : میری اس وسعت قلبی کا کیا فائدہ ؟ اگر میں اپنے غصہ کو واپس نہ کروں تاکہ اس کی وجہ سے کوئی ناپسندیدہ بات ظاہر نہ ہو ؟ “