hadith book logo

Ibn Abi Shaybah: Hadith 36242

.

ابن أبي شيبة

36242
Ibn Abi Shaybah
(۳۶۲۴۳) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ عُبَیْدِ اللہ بْنِ مَوْہَبٍ ، عَنْ صَالِحِ بْنِ سَعِیدٍ الْمُؤَذِّنِ ، قَالَ : بَیْنَمَا أَنَا مَعَ عُمَرَ بْنِ عَبْدِ الْعَزِیزِ بِالسُّوَیْدَائِ فَأَذَّنْت لِلْعِشَائِ ، فَصَلَّی ، ثُمَّ دَخَلَ الْقَصْرَ فَقَلَّمَا لَبِثَ أَنْ خَرَجَ ، فَصَلَّی رَکْعَتَیْنِ خَفِیفَتَیْنِ ، ثُمَّ جَلَسَ فَاحْتَبَی ، فَافْتَتَحَ الأَنْفَالَ فَمَا زَالَ یُرَدِّدُہَا وَیَقْرَأ ، کُلَّمَا مَرَّ بِآیَۃِ تَخْوِیفٍ تَضَرَّعَ ، وَکُلَّمَا مَرَّ بِآیَۃِ رَحْمَۃٍ دَعَا حَتَّی أَذَّنْتُ لِلْفَجْرِ۔
(٣٦٢٤٣) حضرت صالح بن سعید مؤذن سے روایت ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ میں حضرت عمر بن عبدالعزیز (رض) کے ہمراہ مقام سویداء میں تھا۔ چنانچہ میں نے عشاء کی اذان دی اور انھوں نے نماز ادا کی پھر محل میں چلے گئے۔ پھر تھوڑی دیر ہی ٹھہرے تھے کہ باہر آگئے پھر دوہل کی سی رکعتیں پڑھیں اور پھر گھٹنے اٹھا کر (احتباء کی حالت میں) بیٹھ گئے۔ اور سورة انفال پڑھنا شروع کردی۔ آپ (رض) مسلسل سورة انفال دہراتے رہے اور پڑھتے رہے۔ جب بھی کسی تخویف والی آیت سے گزرتے عاجزی کرتے اور جب کسی رحمت کی آیت سے گزرتے دعا کرتے۔ یہاں تک کہ میں نے فجر کی اذان دے دی۔