hadith book logo

Ibn Abi Shaybah: Hadith 36579

.

ابن أبي شيبة

36579
Ibn Abi Shaybah
(۳۶۵۸۰) حَدَّثَنَا حُسَیْنُ بْنُ عَلِیٍّ ، عَنْ مَالِکِ بْنِ مِغْوَلٍ ، قَالَ : مَرَّ رَجُلٌ بِرَبِیعِ بْنِ أَبِی رَاشِدٍ وَہُوَ جَالِسٌ عَلَی صُنْدُوقٍ مِنْ صَنَادِیقِ الْحَذَّائِین ، فَقَالَ : لَوْ دَخَلْت الْمَسْجِدَ فَجَالَسْت إخْوَانَک ، فَقَالَ لَہُ رَبِیعٌ : لَوْ فَارَقَ ذِکْرُ الْمَوْتِ قَلْبِی سَاعَۃً خَشِیت أَنْ یَفْسُدَ قَلْبِی۔
(٣٦٥٨٠) حضرت مالک بن مغول فرماتے ہیں کہ ایک آدمی ربیع بن راشد کے پاس سے گزرا، وہ موچیوں کے ایک کھوکھے کے پاس بیٹھے تھے۔ اس آدمی نے ان سے کہا کہ اگر آپ مسجد چلیں اور مسلمان بھائیوں سے بات چیت کریں تو اچھا ہو۔ حضرت ربیع نے ان سے فرمایا کہ اگر موت کی یاد ایک لمحے کے لیے بھی میرے دل سے جدا ہو تو میں سمجھتا ہوں کہ میرا دل خراب ہوجائے گا۔