(۳۶۶۲۹) حَدَّثَنَا عِیسَی بْنُ یُونُسَ ، عَنِ الأَوْزَاعِیِّ ، عَنْ حَسَّانَ بْنِ عَطِیَّۃَ ، قَالَ : بَیْنَمَا رَجُلٌ رَاکِبًا عَلَی حِمَارٍ إذْ عَثَرَ بِہِ ، فَقَالَ : تَعِسْت ، فَقَالَ : صَاحِبُ الْیَمِینِ : مَا ہِیَ بِحَسَنَۃٍ فَأَکْتُبُہَا ، وَقَالَ صَاحِبُ الشِّمَالِ : مَا ہِیَ بِسَیِّئَۃٍ فَاکْتُبْہَا ، فَنُودِیَ صَاحِبُ الشِّمَالِ ، إِنَّ مَا تَرَکَ صَاحِبُ الْیَمِینِ فَاکْتُبْہُ۔
(٣٦٦٢٩) حضرت حسان بن عطیہ فرماتے ہیں کہ ایک دفعہ ایک آدمی گدھے پر سوار تھا اچانک وہ گرگیا تو اس نے کہا کہ میں گدھے سے گرگیا۔ تو دائیں جانب کے فرشتے نے کہا کہ یہ کوئی نیکی تو نہیں ہے کہ جس کو میں لکھوں اور بائیں جانب کے فرشتے نے کہا کہ یہ کون سی برائی ہے کہ جس کو میں لکھوں تو بائیں جانب کے فرشتہ کو آواز دی گئی کہ جس قول کو دایاں چھوڑ دے اس کو لکھ لو۔