hadith book logo

Ibn Abi Shaybah: Hadith 36629

.

ابن أبي شيبة

36629
Ibn Abi Shaybah
(۳۶۶۳۰) حَدَّثَنَا عِیسَی بْنُ یُونُسَ ، عَنِ الأَوْزَاعِیِّ ، عَنْ حَسَّانَ بْنِ عَطِیَّۃَ ، قَالَ : مَنْ عَادَی أَوْلِیَائَ اللہِ فَقَدْ آذَنَ اللَّہَ بِالْمُحَارَبَۃِ ، وَمَنْ حَالَتْ شَفَاعَتُہُ دُونَ حَدٍّ مِنْ حُدُودِ اللہِ فَقَدْ حَادَّ اللَّہَ فِی أَمْرِہِ ، وَمَنْ أَعَانَ عَلَی خُصُومَۃٍ لاَ عِلْمَ لَہُ بِہَا کَانَ فِی سَخَطِ اللہِ حَتَّی یَنْزِعَ ، وَمَنْ قَفَا مُؤْمِنًا بِمَا لاَ عِلْمَ لَہُ بِہِ وَقَفَہُ اللَّہُ فِی رَدْغَۃِ الْخَبَالِ حَتَّی یَجِیئَ مِنْہَا بِالْمَخْرَجِ ، وَمَنْ خَاصَمَ لِضَعِیفٍ حَتَّی یَثْبُتَ لَہُ حَقُّہُ ، ثَبَّتَ اللَّہُ قَدَمَیْہِ یَوْمَ تَزِلُّ الأَقْدَامُ ، وَقَالَ اللَّہُ : مَا تَرَدَّدْت فِی شَیْئٍ أُرِیدُہُ ، تَرْدَادِی فِی قَبْضِ نَفْسِ عَبْدِی الْمُؤْمِنِ یَکْرَہُ الْمَوْتَ وَأَکْرَہُ مُسَائَتَہِ وَلاَ بُدَّ لَہُ مِنْہُ۔ (بخاری ۶۵۰۲)
(٣٦٦٣٠) حضرت حسان بن عطیہ کا ارشاد ہے کہ جو شخص اللہ کے دوستوں سے دشمنی کرتا ہے تو اللہ اس سے اعلانِ جنگ کرتا ہے اور جس شخص کی سفارش اللہ کے قانون وحدود میں آڑے بنتی ہے تو وہ شخص اللہ کے حکم میں رکاوٹ بن رہا ہے اور جو کوئی شخض کسی ایسے جھگڑے کی معاونت کرتا ہے جس کا اس کو علم ہی نہیں تو وہ اس جھگڑے سے نکلنے تک اللہ کے غصہ میں رہتا ہے اور جو شخص کسی مسلمان پر ایسی تہمت لگاتا ہے جس کا اس کو علم ہی نہیں تو اللہ اس کو ہلاکت کی دلدل میں پھنسا دیتا ہے حتی کہ وہ خود اس سے راستہ نکال لے۔ اور جو کوئی شخص کسی کمزور کے حق میں جھگڑا کرتا ہے تاکہ اس کو اس کا حق دلوا دے تو اللہ ایسے دن کہ جب قدم لڑ کھڑائیں گے اس کو ثابت قدم رکھتا ہے۔ اور اللہ تعالیٰ کا ارشاد ہے کہ میں جب کسی چیز کا ارادہ کرتا ہوں تو کوئی تردد نہیں کرتا۔ سوائے اپنے مومن بندے کی جان قبض کرنے کے وقت کیونکہ وہ موت اور اس کی تکلیف سے گھبراتا ہے جبکہ اس سے کوئی چارہ کار نہیں۔