(۳۶۷۲۹) حَدَّثَنَا عُبَیْدُ اللہِ بْنُ مُوسَی ، قَالَ : أَخْبَرَنَا شَیْبَانُ ، عَنْ آدَمَ بْنِ عَلِیٍّ ، قَالَ : سَمِعْتُ أَخَا بِلاَلٍ مُؤَذِّنِ رَسُولِ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ یَقُولُ : النَّاسُ ثَلاَثَۃٌ أَثْلاَثٍ : فَسَالِمٌ وَغَانِمٌ وَشَاجِبٌ ، قَالَ : السَّالِمُ السَّاکِتُ ، وَالْغَانِمُ الَّذِی یَأْمُرُ بِالْخَیْرِ وَیَنْہَی ، عَنِ الْمُنْکَرِ ، فَذَلِکَ فِی زِیَادَۃٍ مِنَ اللہِ ، وَالشَّاجِبُ : النَّاطِقُ بِالْخَنَا وَالْمُعِینُ عَلَی الظُّلْمِ۔
(٣٦٧٢٩) حضرت آدم بن علی فرماتے ہیں کہ میں نے مؤذن رسول بلال بھائی کو یہ فرماتے ہوئے سنا کہ لوگ تین اقسام کے ہیں۔ ایک سالم دوسرا غانم اور تیسرا ہالک۔ پھر فرمایا کہ سالم تو وہ ہے جو چپ رہا اور غانم وہ ہے جس نے بھلائی کا حکم دیا اور برائی سے روکا پس یہ آدمی اللہ کی طرف سے نفع میں ہے اور ہلاک ہونے والا شخص وہ ہے جو بدزبانی کرے اور ظلم پر مدد کرے۔