hadith book logo

Ibn Abi Shaybah: Hadith 36732

.

ابن أبي شيبة

36732
Ibn Abi Shaybah
(۳۶۷۳۳) حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ مُحَمَّدٍ الْمُحَارِبِیُّ ، عَنِ الْعَلاَئِ بْنِ الْمُسَیَّب ، عَنْ خَیْثَمَۃَ ، قَالَ : قَالَ عِیسَی ابْنُ مَرْیَمَ : لاَ تُخَبِّؤوا رِزْقَ الْیَوْمِ لِغَدٍ فَإِنَّ الَّذِی أَتَاک بِہِ الْیَوْمَ سَیَأْتِیک بِہِ غَدًا ، فَإِنْ قُلْتَ : وَکَیْفَ یَکُونُ ؟ فَانْظُرْ إِلَی الطَّیْرِ لاَ تَحْرُثُ ، وَلاَ تَزْرَعُ تَغْدُو وَتَرُوحُ إِلَی رِزْقِ اللہِ ، فَإِنْ قُلْتَ : وَمَا یَکْفِی الطَّیْرُ ؟ فَانْظُرْ إِلَی حُمُرِ وَحْشٍ وَبَقَرِ الْوَحْشِ تَغْدُو إِلَی رِزْقِ اللہِ وَتَرُوحُ شِبَاعًا۔
(٣٦٧٣٣) حضرت خیثمہ فرماتے ہیں کہ عیسیٰ بن مریم (علیہ السلام) کا ارشاد ہے کہ آج کے رزق میں سے کل کے لیے جمع نہ کرکے رکھو۔ اس لیے کہ جس ذات نے آج دیا ہے وہ کل بھی دے سکتی ہے۔ اگر تیرے ذہن میں سوال ہو کہ یہ کیسے ہوسکتا ہے تو پرندوں کو دیکھ لے جو نہ تو ہل چلاتے ہیں اور نہ ہی کھیتی باڑی کرتے ہیں صبح کو نکلتے ہیں اور شام کو اللہ کے رزق کے ساتھ ہی واپس آتے ہیں۔ پھر اگر تو کہے کہ یہ پرندوں کی مثال کافی نہیں تو جنگلی گدھوں کو دیکھ لے اور نیل گائے کو دیکھ لے جو صبح اللہ کے رزق کی طرف نکلتے ہیں اور شام کو سیر ہو کر واپس آتے ہیں۔