hadith book logo

Ibn Abi Shaybah: Hadith 36733

.

ابن أبي شيبة

36733
Ibn Abi Shaybah
(۳۶۷۳۴) حَدَّثَنَا الْمُحَارِبِیُّ ، عَنْ مَالِکِ بْنِ مِغْوَلٍ ، قَالَ : حدَّثَنِی أَبُو یَعْفُورٍ ، عَنِ الْمُسَیَّبِ بْنِ رَافِعٍ ، عَنْ عَبْدِ اللہِ بْنِ مَسْعُودٍ ، قَالَ : یَنْبَغِی لِحَامِلِ الْقُرْآنِ أَنْ یُعْرَفَ بِلَیْلِہِ إذَا النَّاسُ نَائِمُونَ ، وَبِنَہَارِہِ إذَا النَّاسُ مُفْطِرُونَ ، وَبِحُزْنِہِ إذَا النَّاسُ یَفْرَحُونَ ، وَبِبُکَائِہِ إذَا النَّاسُ یَضْحَکُونَ ، وَبِصَمْتِہِ إذَا النَّاسُ یَخْلِطُونَ ، وَبِخُشُوعِہِ إذَا النَّاسُ یَخْتَالُونَ ، وَیَنْبَغِی لِحَامِلِ الْقُرْآنِ أَنْ یَکُونَ بَاکِیًا مَحْزُونًا حَلِیمًا حَکِیمًا سِکِّیتًا ، وَلاَ یَنْبَغِی لِحَامِلِ الْقُرْآنِ أَنْ یَکُونَ ، قَالَ أَبُو بَکْرٍ ذَکَرَ کَلِمَۃً ، لاَ صَخَّابًا ، وَلاَ صَیَّاحًا ، وَلاَ حَدِیدًا۔
(٣٦٧٣٤) حضرت عبداللہ بن مسعود (رض) کا اشاد ہے کہ حامل قرآن کو چاہیے کہ وہ اپنی رات سے پہچانا جائے جس وقت لوگ سو رہے ہوں اور اپنے دن سے بھی پہچانا جائے جس وقت لوگ صبح کا آغاز کررہے ہوں اور اپنے غم سے پہچانا جائے جب لوگ خوش ہو رہے ہوں، اور اپنے رونے سے پہچانا جائے جب لوگ ہنس رہے ہوں، اور اپنی خاموشی سے پہچانا جائے جس وقت لوگ باتوں میں مشغول ہوں، اور اپنے خشوع سے پہچانا جائے جس وقت لوگ تکبر کرتے ہوں اور حامل قرآن کے لیے مناسب ہے کہ وہ رونے والا، غمگین، بردبار، حکمت والا اور خاموش طبع ہو اور حامل قرآن کے لیے مناسب نہیں کہ وہ (حضرت ابوبکر فرماتے ہیں کہ یہ کلمات فرمائے) شور مچانے والا اور چیخنے چلانے والا اور غصہ کرنے والا ہو۔