hadith book logo

Ibn Abi Shaybah: Hadith 36764

.

ابن أبي شيبة

36764
Ibn Abi Shaybah
(۳۶۷۶۵) حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مُصْعَبٍ ، قَالَ : حدَّثَنَا أَبُو بَکْرٍ ، عَنْ ضَمْرَۃَ ، أَنَّ أَبَا رَیْحَانَۃَ کَانَ مُرَابِطًا بِالْجَزِیرَۃِ فِی مَیَّافَارِقِینَ ، فَاشْتَرَی رَسَنًا مِنْ نَبَطِیٍّ مِنْ أَہْلِہَا بِأَفْلُسَ ، فَلَمَّا قَفَلَ ، وَکَانُوا بِالرَّسْتَنِ نَزَلَ عَنْ دَابَّتِہِ ، وَقَالَ لِغُلاَمِہِ : ہَلْ قَضَیْت النَّبَطِیَّ أَفْلُسَہُ ، قَالَ : لاَ ، قَالَ : فَاسْتَخْرَجَ نَفَقَۃً مِنْ نَفَقَتِہِ فَدَفَعَہَا إِلَی غُلاَمِہِ ، وَقَالَ لأَصْحَابِہِ : أَحْسِنُوا مَعُونَتَہُ عَلَی دَوَابِّہِ حَتَّی أَبْلُغَ أَہْلِی ، قَالُوا : یَا أَبَا رَیْحَانَۃَ ، وَمَا تُرِیدُ ؟ قَالَ : أُرِیدُ أَنْ آتِیَ غَرِیمِی فَأُؤَدِّ عَنِّی أَمَانَتِی، قَالَ: فَانْطَلَقَ حَتَّی أَتَی مَیَافَارْقِینَ ، ثُمَّ أَتَی إِلَی أَہْلِہِ بَعْدَ مَا قَضَی غَرِیمَہُ۔
(٣٦٧٦٥) حضرت حمزہ (رض) فرماتے ہیں کہ ابوریحانہ (رض) میافارقین کے جزیرہ میں قیام پذیر تھے۔ انھوں نے وہاں سے ایک نبطی کے گھر والوں سے ایک رسی خریدی۔ پھر جب قافلہ نکل پڑا اور مقام رسین تک لوگ پہنچ گئے تو اپنی سواری سے اترے اور اپنے غلام سے کہا کہ کیا تو نے اس نبطی کو پیسے دے دئیے تھے ؟ اس نے جواب دیا کہ نہیں۔ تو انھوں نے اپنے خرچہ میں سے کچھ خرچہ نکال کر باقی کا سامان غلام کو دیا اور اپنے ساتھیوں سے کہا کہ میرے گھر آنے تک اس سواری اور سامان کا خیال رکھنا۔ انھوں نے پوچھا کہ ابوریحانہ آپ کہاں چل دیے ؟ انھوں نے جواب دیا کہ میرا ارادہ ہے میں اپنے قرض خواہ کے پاس جا کر اس کی امانت اس کو واپس کردوں۔ پھر وہ نکل پڑے یہاں تک کہ میافارفقین آئے پھر اپنا قرضہ دے دینے کے بعد اپنے گھر واپس آئے۔