hadith book logo

Ibn Abi Shaybah: Hadith 36793

.

ابن أبي شيبة

36793
Ibn Abi Shaybah
(۳۶۷۹۴) حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مُصْعَبٍ ، قَالَ : حدَّثَنَا الأَوْزَاعِیُّ ، عَنْ حَسَّانِ بْنِ عَطِیَّۃَ ، قَالَ : بَلَغَنِی ، أَنَّ اللَّہَ تَبَارَکَ وَتَعَالَی یَقُولُ یَوْمَ الْقِیَامَۃِ : یَا بَنِی آدَمَ ، إنَّا قَدْ أَنْصَتْنَا لَکُمْ مُنْذُ خَلَقْنَاکُمْ إِلَی یَوْمِکُمْ ہَذَا ، فَأَنْصِتُوا لَنَا نقرأ أَعْمَالُکُمْ عَلَیْکُمْ ، فَمَنْ وَجَدَ خَیْرًا فَلْیَحْمَدَ اللَّہَ ، وَمِنْ وَجَدَ شَرًّا فَلاَ یَلُومَنَّ إِلاَّ نَفْسَہُ ، فَإِنَّمَا ہِیَ أَعْمَالُکُمْ نَرُدُّہَا عَلَیْکُمْ۔
(٣٦٧٩٤) حضرت حسان بن عطیہ (رض) کا ارشاد ہے کہ مجھ کو یہ بات پہنچی ہے کہ اللہ تبارک وتعالیٰ قیامت کے دن فرمائیں گے کہ اے ابن آدم ! جب سے ہم نے تم کو پیدا کیا ہے ہم تمہارے بارے میں خاموش رہے۔ پس آج تم خاموش رہو اور ہم تمہارے اعمال نامے کو سنائیں گے جو شخص اچھا اعمال نامہ دیکھے وہ اللہ کی تعریف کرے اور جو شخص برا اعمال نامہ دیکھے وہ صرف اپنے آپ کو ہی ملامت کرے۔ کیونکہ یہ تو تمہارے ہی اعمال نامے ہیں جو ہم تم کو واپس کررہے ہیں۔