hadith book logo

Ibn Abi Shaybah: Hadith 36807

.

ابن أبي شيبة

36807
Ibn Abi Shaybah
(۳۶۸۰۸) حَدَّثَنَا حُسَیْنُ بْنُ عَلِیٍّ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ مُسْلِمٍ ، عَنْ إبْرَاہِیمَ بْنِ مَیْسَرَۃَ ، قَالَ : غَزَا أَبُو أَیُّوبَ الْمَدِینَۃَ ، قَالَ : قُلْتُ : الْقُسْطَنْطِینِیَّۃ ، قَالَ : نَعَمْ ، قَالَ : فَمَرَّ بِقَاصٍّ یَقُصُّ وَہُوَ یَقُولُ : إذَا عَمِلَ الْعَبْدُ الْعَمَلَ فِی صَدْرِ النَّہَارِ عُرِضَ عَلَی أَہْلِ مَعَارِفِہِ مِنْ أَہْلِ الآخِرَۃِ مِنْ آخِرِ النَّہَارِ ، وَإِذَا عَمِلَ الْعَمَلَ فِی آخِرِ النَّہَارِ عُرِضَ عَلَی أَہْلِ مَعَارِفِہِ مِنْ أَہْلِ الآخِرَۃِ فِی صَدْرِ النَّہَارِ ، قَالَ : فَقَالَ أَبُو أَیُّوبَ : انْظُرْ مَا تَقُولُ ؟ قَالَ : فَقَالَ : وَاللہِ ، إِنَّہُ لَکُمَا أَقُولُ ، قَالَ : فَقَالَ أَبُو أَیُّوبَ : اللَّہُمَّ إنِّی أَعُوذُ بِکَ أَنْ تَفْضَحَنِی عِنْدَ عُبَادَۃَ بْنِ الصَّامِتِ ، وَسَعْدِ بْنِ عُبَادَۃَ بِمَا عَمِلْت بَعْدَہُمَا قَالَ : فَقَالَ الْقَاصُّ : وَاللہِ لاَ یَکْتُبُ اللَّہُ وِلاَیَتَہُ لِعَبْدٍ إِلاَّ سَتَرَ عَوْرَاتِہِ وَأَثْنَی عَلَیْہِ بِأَحْسَنِ عَمَلِہِ۔
(٣٦٨٠٨) حضرت محمد بن مسلم (رض) فرماتے ہیں کہ ابراہیم بن میسرہ (رض) نے بتایا کہ ابوایوب (رض) نے ایک شہر پر حملہ کیا۔ وہ فرماتے ہیں کہ میں نے پوچھا کہ کیا قسطنطنیہ پر حملہ کیا تھا ؟ تو انھوں نے جواب دیا کہ ہاں پھر فرماتے ہیں کہ ان کا ایک قصہ گو کے پاس سے گزر ہوا جو یہ کہہ رہا تھا کہ جب کوئی آدمی دن کے ابتدائی حصہ میں کوئی عمل کرتا ہے تو آخر دن میں اس کا عمل اس تمام جاننے والوں کو جو آخرت میں اس کے جاننے والے ہیں پیش کردیا جاتا ہے اور جب کوئی آدمی آخر دن میں کوئی عمل کرتا ہے تو اس کا عمل آخرت میں اس کے جاننے والے تمام لوگوں کے سامنے ابتدائے دن میں پیش کردیا جاتا ہے تو ابوایوب نے فرمایا کہ اس کو دیکھ کہ تو کیا کہہ رہا ہے ؟ تو اس نے جواب دیا کہ میں یہ بات آپ دونوں کو ہی تو کہہ رہا ہوں۔ ابوایوب انصاری (رض) نے دعا کی کہ اے اللہ میں تجھ سے عبادہ بن صامت اور سعد بن عبادہ کے سامنے اپنے ان کے بعد کیے ہوئے اعمال کی وجہ سے رسوا ہونے سے پناہ مانگتا ہوں۔ وہ فرماتے ہیں کہ اس قصہ گو نے کہا کہ اللہ کی قسم اللہ تعالیٰ اپنی دوستی جب کسی کے لیے لکھتا ہے تو اس کے عیوب پر پردہ ڈال دیتا ہے اور پھر اس نے ان کے اچھے اعمال کی تعریف کی۔