hadith book logo

Ibn Abi Shaybah: Hadith 36857

.

ابن أبي شيبة

36857
Ibn Abi Shaybah
(۳۶۸۵۸) حَدَّثَنَا عَبْدُ اللہِ بْنُ نُمَیْرٍ ، عَنْ عُبَیْدِ اللہِ بْنِ سَعِیدٍ الْجُعْفِیِّ ، قَالَ : قَالَ عِیسَی ابْنُ مَرْیَمَ علیہما السلام : بَیْتِی الْمَسْجِدُ ، وَطِیبِی الْمَائُ ، وَإِدَامِی الْجُوعُ ، وَشِعَارِی الْخَوْفُ ، وَدَابَّتِی رِجْلاَی ، وَمُصْطَلاَیَ فِی الشِّتَائِ مَشَارِقُ الصَّیْفِ ، وَسِرَاجِی بِاللَّیْلِ الْقَمَرُ ، وَجُلَسَائِی الزَّمْنَی وَالْمَسَاکِینُ ، وَأُمْسِی وَلَیْسَ لِی شَیْئٌ ، وَأُصْبِحُ وَلَیْسَ لِی شَیْئٌ ، وَأَنَا بِخَیْرٍ ، فَمَنْ أَغْنَی مِنِّی۔
(٣٦٨٥٨) حضرت عیسیٰ بن مریم (علیہ السلام) کا ارشاد ہے کہ میرا گھر مسجد ہے اور میری خوشبو پانی ہے اور میرا سالن بھوک ہے اور میرا شعار خوفِ خدا ہے اور میری سواری میرے پاؤں ہیں۔ اور گرمیوں میں جس جگہ سورج نکلتا ہے وہی میری سردیوں میں تاپنے کی جگہ ہے۔ اور میرا چراغ چاند ہے اور میرے اہل مجلس کمزور اور مسکین ہیں اور میں شام اس حالت میں کرتا ہوں کہ میرے پاس کوئی چیز نہیں ہوتی اور میں صبح اس حالت میں کرتا ہوں میرے پاس کوئی چیز نہیں ہوتی اور بالکل ٹھیک ہوں تو پھر مجھ سے زیادہ غنی کون ہوسکتا ہے ؟ “