(۳۶۸۵۹) حَدَّثَنَا ہُشَیْمٌ ، عَنْ إسْمَاعِیلَ ، عَنْ حَبِیبِ بْنِ أَبِی ثَابِتٍ ، أَنَّ نَاسًا مِنْ أَصْحَابِ النَّبِیِّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ ، قَالُوا : یَا رَسُولَ اللہِ ، إنَّا نَعْمَلُ أَعْمَالاً فِی السِّرِّ فَنَسْمَعُ النَّاسَ یَتَحَدَّثُونَ بِہَا فَیُعْجِبُنَا أَنْ نُذْکَرَ بِخَیْرٍ ، فَقَالَ : لَکُمْ أَجْرَانِ : أَجْرُ السِّرِّ وَأَجْرُ الْعَلاَنِیَۃِ۔ (طیالسی ۲۴۳۰۔ ابن حبان ۳۷۵)
(٣٦٨٥٩) حضرت حبیب بن ابی ثابت (رض) فرماتے ہیں کہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے صحابہ کرام نے سوال کیا کہ اے اللہ کے رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ہم کوئی کام چھپ کر کرتے ہیں پھر ہم لوگوں کو اس کے بارے میں باتیں کرتے ہوئے سنتے ہیں تو ہم کو ہمارا بھلائی میں ذکر کیا جانا اچھا محسوس ہوتا ہے ؟ تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے جواب دیا کہ تمہارے لیے دو اجر ہیں ایک پوشیدہ کا اجر اور ایک علانیہ کا اجر۔