(۳۶۸۶۰) حَدَّثَنَا ہُشَیْمٌ ، قَالَ : أَخْبَرَنَا یُونُسُ بْنُ عُبَیْدٍ ، قَالَ : حَدَّثَنَا الْحَسَنُ ، أَنَّ رَجُلَیْنِ مِنْ أَصْحَابِ رَسُولِ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ مَاتَ أَحَدُہُمَا قَبْلَ صَاحِبِہِ بِجُمُعَۃٍ فَفَضَّلُوا الَّذِی مَاتَ وَکَانَ فِی أَنْفُسِہِمْ أَفْضَلَ مِنَ الآخَرِ ، فَذُکِرَ ذَلِکَ لِرَسُولِ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ ، فَقَالَ : أَلَیْسَ بَقِیَ الآخَرُ بَعْدَ الأَوَّلِ جُمُعَۃً ، صَلَّی کَذَا وَکَذَا صَلاَۃً ، قَالَ : فَکَأَنَّہُ فَضَّلَ الثانی۔
(٣٦٨٦٠) حضرت حسن (رض) فرماتے ہیں کہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے دو صحابیوں میں سے ایک دوسرے سے ایک جمعہ پہلے فوت ہوگیا تو لوگوں نے مرنے والے کو فضیلت دی۔ ان کے ذہنوں میں تھا کہ یہ دوسرے سے بہتر ہے۔ پھر یہ بات رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو بیان کی گئی تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : کہ کیا دوسرا اول سے ایک جمعہ زیادہ نہیں زندہ رہا اور اس نے اتنی اتنی نمازیں زیادہ پڑھیں۔ گویا کہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) دوسرے کو اس اوّل پر ترجیح دے رہے تھے۔