(۳۶۸۷۱) حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللہِ الأَسَدِیُّ ، قَالَ : حدَّثَنَا إسْرَائِیلُ ، عَنْ أَبِی حَصِینٍ ، عَنْ خَیْثَمَۃ ، قَالَ : کَانَ عِیسَی ابْنُ مَرْیَمَ علیہما السلام ، وَیَحْیَی ابْنَیْ خَالَۃٍ ، وَکَانَ عِیسَی یَلْبَسُ الصُّوفَ ، وَکَانَ یَحْیَی یَلْبَسُ الْوَبَرَ ، وَلَمْ یَکُنْ لِوَاحِدٍ مِنْہُمَا دِینَارٌ ، وَلاَ دِرْہَمٌ ، وَلاَ عَبْدٌ ، وَلاَ أَمَۃٌ ، وَلاَ مَأْوًی یَأْوِیَانِ إلَیْہِ ، أَیْنَمَا جَنَّہُمَا اللَّیْلُ أَوَیَا، فَلَمَّا أَرَادَا أَنْ یَفْتَرِقَا، قَالَ لَہُ یَحْیَی: أَوْصِنِی، قَالَ: لاَ تَغْضَبْ، قَالَ: لاَ أَسْتَطِیعُ إِلاَّ أَنْ أَغْضَبَ، قَالَ : لاَ تَقْتَنِ مَالاً ، قَالَ : أَمَّا ہَذَا فَعَسَی۔
(٣٦٨٧١) حضرت خثیمہ (رض) فرماتے ہیں کہ عیسیٰ بن مریم (علیہ السلام) اور یحییٰ (علیہ السلام) دونوں خالہ زاد تھے اور عیسیٰ (علیہ السلام) اون کا کپڑا پہنتے تھے اور یحییٰ (علیہ السلام) اونٹ کی کھال کا کپڑا پہنتے تھے اور ان میں سے کسی کے پاس بھی نہ کوئی درہم ہوتا تھا اور نہ ہی دینار ہوتا تھا اور نہ ہی کوئی غلام ہوتا تھا اور نہ ہی کوئی باندی ہوتی تھی اور نہ ہی کوئی ایسا ٹھکانا ہوتا تھا کہ جہاں وہ پناہ گزین ہوسکیں۔ جس جگہ بھی رات ہوجاتی وہیں ٹھہر جاتے۔ پھر جب جدا ہونے کا ارادہ کرتے تو عیسیٰ (علیہ السلام) کو یحییٰ عرض کرتے کہ مجھے کوئی وصیت کردیں تو وہ کہتے کہ غصہ مت کرنا تو یحییٰ (علیہ السلام) کہتے کہ میں غصہ کرنے پر قابو نہیں کرسکتا تو عیسیٰ (علیہ السلام) کہتے کہ مال کو جمع مت کرنا تو یحییٰ (علیہ السلام) جواب دیتے کہ البتہ یہ کام آسان ہے۔