hadith book logo

Ibn Abi Shaybah: Hadith 36877

.

ابن أبي شيبة

36877
Ibn Abi Shaybah
(۳۶۸۷۸) حَدَّثَنَا عَفَّانُ ، قَالَ : حدَّثَنَا بِشْرُ بْنُ مُفَضَّلٍ ، عَنْ یُونُسَ ، عَنِ الْحَسَنِ ، قَالَ : کَانَ یَضْرِبُ مَثَلَ ابْنِ آدَمَ مَثَلُ رَجُلٍ حَضَرَتْہُ الْوَفَاۃُ ، فَحَضَرَہ أَہْلُہُ وَعَمَلُہُ ، فَقَالَ لأَہْلِہِ : امْنَعُونِی ، قَالُوا : إنَّمَا کُنَّا نَمْنَعُک مِنْ أَمْرِ الدُّنْیَا ، فَأَمَّا ہَذَا فَلاَ نَسْتَطِیعُ أَنْ نَمْنَعَک مِنْہُ ، فَقَالَ لِمَالِہِ : أَنْتَ تَمْنَعُنِی ؟ قَالَ : إنِّی کُنْت زَیْنتک زَیَّنْت فِی الدُّنْیَا ، أَمَّا ہَذَا فَلاَ أَسْتَطِیعُ أَنْ أَمْنَعَک مِنْہُ ، قَالَ : فَوَثَبَ عَمَلُہُ ، فَقَالَ : أَنَا صَاحِبُک الَّذِی أَدْخُلُ مَعَک قَبْرَک وَأَزُولُ مَعَک حَیْثُمَا زُلْت ، قَالَ : أَمَا وَاللہِ لَوْ شَعَرْت لَکُنْت آثَرَ الثَّلاَثَۃِ عِنْدِی ، قَالَ : قَالَ الْحَسَنُ : فَالآنَ فَآثِرُوہُ عَلَی مَا سِوَاہُ۔
(٣٦٨٧٨) حضرت حسن (رض) کا ارشاد ہے کہ ابن آدم کی مثال اس شخص کی سی ہے کہ جس کی موت کا وقت قریب آگیا تو اس کے اہل و عیال اور اس کا مال اور عمل اس کے پاس آئے تو اس نے اپنے اہل و عیال سے کہا کہ اس موت کو مجھ سے دور کرو تو انھوں نے جواب دیا کہ ہم تو دنیا کے امور میں سے منع کرسکتے ہیں لیکن اس موت کو نہیں روک سکتے۔ پھر اس نے اپنے مال سے کہا کہ مجھ سے اس کو دور کرو تو اس نے جواب دیا کہ میں تو تیری صرف دنیا ہی کی زینت تھا لیکن اس امر کو میں تجھ سے دور نہیں کرسکتا۔ پھر اس کے عمل نے اس کو بھروسہ دلایا کہ میں ہی تیرا وہ ساتھی ہوں کہ تیرے ساتھ قبر میں داخل ہوجاؤں گا اور جس جگہ بھی تو جائے گا میں تیرے ساتھ ہوں گا تو اس آدمی نے کہا کہ کاش میں پہلے یہ بات مان لیتا کہ تو میرے نزدیک ان سب سے زیادہ مؤثر ہے۔ راوی فرماتے ہیں کہ حسن (رض) نے فرمایا کہ ابھی ہی سے اس کو دوسروں پر ترجیح دو ۔