(۳۷۲۴۴) حَدَّثَنَا مُعَلَّی بْنُ مَنْصُورٍ ، عَنْ أَبِی أُوَیْسٍ ، عَنْ عَبْدِ اللہِ بْنِ أَبِی بَکْرٍ ، عَنْ عَبَّادِ بْنِ تَمِیمٍ ، عَنْ عَمِّہِ ، وَکَانَ بَدْرِیًّا ، قَالَ : قَالَ النَّبِیُّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ : إِذَا زَنَتِ الأَمَۃُ فَاجْلِدُوہَا ، ثُمَّ إِنْ زَنَتْ فَاجْلِدُوہَا ، ثُمَّ إِنْ زَنَتْ فَاجْلِدُوہَا ، ثُمَّ بِیعُوہَا وَلَوْ بِضَفِیرٍ۔
- وَذُکِرَ أَنَّ أَبَا حَنِیفَۃَ قَالَ : لاَ یَجْلِدْہَا سَیِّدُہَا۔ (نسائی ۷۲۳۸۔ دارقطنی ۱۹۷)
(٣٧٢٤٤) حضرت عباد بن تمیم اپنے چچا سے، جو کہ بدری تھے، روایت کرتے ہیں کہ نبی پاک (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : جب لونڈی زنا کرے تو اس کو کوڑے مارو پھر اگر زنا کرے تو اس کو کوڑے مارو پھر اگر زنا کرے تو اس کو کوڑے مارو، پھر اس کو بیچ دو اگرچہ ایک رسی کے عوض کیوں نہ ہو۔
اور (امام) ابوحنیفہ کا قول یہ ذکر کیا گیا ہے کہ : لونڈی کا مالک ، لونڈی کو کوڑے نہیں لگائے گا۔