(۳۷۶۴۱) حَدَّثَنَا ہُشَیْمٌ ، أَخْبَرَنَا مَنْصُورٌ ، وَأَبُو حُرَّۃَ ، وَیُونُسُ ، عَنِ الْحَسَنِ ، قَالَ : جَائَ سُلَیْکٌ الْغَطَفَانِیُّ ، وَالنَّبِیُّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ یَخْطُبُ یَوْمَ الْجُمُعَۃِ ، وَلَمْ یَکُنْ صَلَّی الرَّکْعَتَیْنِ ، فَأَمَرَہُ النَّبِیُّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ أَنْ یُصَلِّیَ رَکْعَتَیْنِ یَتَجَوَّزُ فِیہِمَا۔
- وَذُکِرَ أَنَّ أَبَا حَنِیفَۃَ قَالَ : لاَ یُصَلِّیَ۔
(٣٧٦٤١) حضرت حسن فرماتے ہیں کہ سلیک غطفانی آئے جبکہ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) جمعہ کے روز خطبہ ارشاد فرما رہے تھے۔ انھوں نے دو رکعات ادا نہیں کی تھیں۔ تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ان کو حکم فرمایا کہ وہ دو رکعات پڑھیں اور ان میں تخفیف کریں۔
اور (امام) ابوحنیفہ کا قول یہ ذکر کیا گیا ہے کہ : (دوران خطبہ) نماز نہیں پڑھے گا۔