hadith book logo

Ibn Abi Shaybah: Hadith 37642

.

ابن أبي شيبة

37642
Ibn Abi Shaybah
(۳۷۶۴۳) حَدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ أُسَامَۃَ بْنِ زَیْدٍ ، عَنْ عَبْدِ اللہِ بْنِ رَافِعٍ ، عَنْ أُمِّ سَلَمَۃَ ، قَالَتْ : جَائَ رَجُلاَنِ مِنَ الأَنْصَارِ یَخْتَصِمَانِ إِلَی رَسُولِ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ فِی مَوَارِیثَ بَیْنَہُمَا قَدْ دَرَسَتْ ، لَیْسَتْ بَیْنَہُمَا بَیِّنَۃٌ ، فَقَالَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ : إِنَّکُمْ تَخْتَصِمُونَ إِلَیَّ ، وَإِنَّمَا أَنَا بَشَرٌ ، وَلَعَلَّ بَعْضَکُمْ أَنْ یَکُونَ أَلْحَنَ بِحُجَّتِہِ مِنْ بَعْضٍ ، وَإِنَّمَا أَقْضِی بَیْنَکُمْ ، فَمَنْ قَضَیْتُ لَہُ مِنْ حَقِّ أَخِیہِ شَیْئًا فَلاَ یَأْخُذْہُ ، فَإِنَّمَا أَقْطَعُ لَہُ قِطْعَۃً مِنَ النَّارِ ، یَأْتِی بِہِا یَوْمِ الْقِیَامَۃِ ، قَالَتْ : فَبَکَی الرَّجُلاَنِ ، وَقَالَ کُلُّ وَاحِدٍ مِنْہُمَا : حَقِّی لأَخِی یَا رَسُولَ اللہِ ، فَقَالَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ : أَمَا إِذْ فَعَلْتُمَا ، فَاذْہَبَا فَاقْتَسِمَا ، وَتَوَخَّیَا الْحَقَّ ، ثُمَّ اسْتَہمَا ، ثُمَّ لِیُحَلِّلْ کُلّ وَاحِدٍ مِنْکُمَا صَاحِبَہُ۔
(٣٧٦٤٣) حضرت ام سلمہ روایت کرتی ہیں کہ انصار میں سے دو آدمی ، نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی خدمت میں باہم ایک قدیم وراثت کا ، جس پر ان کے پاس گواہ نہیں تھے۔ جھگڑا لے کر آئے تو رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : بیشک تم لوگ میرے پاس جھگڑا لے کر آتے ہو اور میں تو ایک بشر ہوں ہوسکتا ہے کہ تم میں سے بعض ، بعض سے بہتر اپنی حجت بیان کرسکتا ہو اور میں تمہارے درمیان فیصلہ کر دوں پس جس شخص کے لیے میں اس کے بھائی کے حق میں سے کسی شئی کا فیصلہ کر دوں تو وہ اسے نہ لے۔ (اس صورت میں) میں اس کے لیے آگ کا ایک ٹکڑا کاٹ رہا ہوں جس کے ساتھ وہ بروز قیامت حاضر ہوگا۔ ام سلمہ کہتی ہیں۔ پس دونوں آدمی رو پڑے اور ہر ایک نے ان میں سے عرض کیا ۔ یا رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ! میر احق میرے بھائی کے لیے ہے۔ تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : اگر تم اس پر راضی ہو تو جاؤ اور تقسیم کرلو اور ایک دوسرے کا حق پورا پورا ادا کرو اور ہر ایک اپنے بھائی کو معاف کرے۔