hadith book logo

Ibn Abi Shaybah: Hadith 37710

.

ابن أبي شيبة

37710
Ibn Abi Shaybah
(۳۷۷۱۱) حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ فُضَیْلٍ ، عَنْ عَطَائِ بْنِ السَّائِبِ ، عَنِ الْحَسَنِ ، قَالَ : ابْتَعَثَ اللَّہُ النَّبِیَّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ مَرَّۃً لإِدْخَالِ رَجُلٍ الْجَنَّۃَ ، قَالَ : فَمَرَّ عَلَی کَنِیسَۃٍ مِنْ کَنَائِسِ الْیَہُودِ ، فَدَخَلَ إِلَیْہِمْ وَہُمْ یَقْرَؤُونَ سِفْرَہُمْ ، فَلَمَّا رَأَوْہُ أَطْبَقُوا السِّفْرَ وَخَرَجُوا ، وَفِی نَاحِیَۃٍ مِنَ الْکَنِیسَۃِ رَجُلٌ یَمُوتُ ، قَالَ : فَجَائَ إِلَیْہِ ، فَقَالَ : إِنَّمَا مَنَعَہُمْ أَنْ یَقَرَؤُوا أَنَّک أَتَیْتَہُمْ وَہُمْ یَقْرَؤُونَ نَعْتَ نَبِیٍّ ، ہُوَ نَعْتُک ، ثُمَّ جَائَ إِلَی السِّفْرِ فَفَتَحَہُ ، ثُمَّ قَرَأَ ، فَقَالَ : أَشْہَدُ أَنْ لاَ إِلَہَ إِلاَّ اللَّہُ ، وَأَنَّ مُحَمَّدًا رَسُولُ اللہِ ، ثُمَّ قُبِضَ ، فَقَالَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ : دُونَکُمْ أَخَاکُمْ ، قَالَ : فَغَسَّلُوہُ ، وَکَفَّنُوہُ ، وَحَنَّطُوہُ ، ثُمَّ صَلَّی عَلَیْہِ۔
(٣٧٧١١) حضرت حسن فرماتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ نے ایک مرتبہ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو ایک آدمی کو جنت میں داخل کرنے کے لیے بھیجا۔ راوی کہتے ہیں : پس آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) یہود کی عبادت گاہوں میں سے ایک عبادت گاہ کے پاس سے گزرے تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ان کے پاس تشریف لے گئے اس وقت وہ لوگ اپنی کتاب پڑھ رہے تھے۔ جب انھوں نے آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو دیکھا تو کتاب کو بند کردیا اور باہر نکل گئے۔ عبادت گاہ کے ایک کونہ میں ایک آدمیمرنے کے قریب پڑا ہوا تھا ۔ راوی کہتے ہیں کہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اس آدمی کے پاس تشریف لائے تو اس آدمی نے عرض کیا۔ ان لوگوں (یہود) کو پڑھنے سے اس بات نے منع کیا ہے کہ آپ ان کے پاس تشریف لائے ہیں اور یہ لوگ (اس وقت) ایک نبی کی صفات پڑھ رہے تھے۔ جو کہ آپ ہی ہیں۔ پھر وہ آدمی کتاب کے پاس آیا ۔ اس کو کھولا اور پڑھا تو کہا۔ میں گواہی دیتا ہوں کہ اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں ہے اور محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اللہ کے رسول ہیں۔ پھر اس آدمی کی روح قبض ہوگئی۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا ’؛ اپنے بھائی کو سنبھالو۔ راوی کہتے ہیں : پھر صحابہ نے اس کو غسل دیا اور کفن دیا اور حنوط لگایا پھر اس پر جنازہ پڑھا گیا۔