(۳۷۷۵۱) حدَّثَنَا زَیْدُ بْنُ حُبَابٍ ، عَنِ ابْنِ لَہِیعَۃَ ، قَالَ : أَخْبَرَنِی یَزِیدُ بْنُ عَمْرٍو الْمَعَافِرِیُّ ، قَالَ : سَمِعْتُ أَبَا ثَوْرٍ الْفَہْمِیَّ ، یَقُولُ : قَدِمَ عَلَیْنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ عُدَیْسٍ الْبَلَوِیُّ ، وَکَانَ مِمَّنْ بَایَعَ تَحْتَ الشَّجَرَۃِ ، فَصَعِدَ الْمِنْبَرَ ، فَحَمِدَ اللَّہَ وَأَثْنَی عَلَیْہِ ، ثُمَّ ذَکَرَ عُثْمَانَ ، فَقَالَ أَبُو ثَوْرٍ : فَدَخَلْتُ عَلَی عُثْمَانَ وَہُوَ مَحْصُورٌ ، فَقَالَ : إِنِّی لَرَابِعُ الإِسْلاَمِ۔
(٣٧٧٥١) حضرت یزید بن عمرو معافری کہتے ہیں کہ میں نے ابو ثور فہمی کو کہتے سُنا ۔ ہمارے پاس حضرت عبد الرحمن بن عدیس بلوی۔ یہ ان لوگوں میں سے تھے جنہوں نے آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی درخت کے نیچے بیعت کی تھی۔ تشریف لائے ۔ منبر پر چڑھے اور اللہ تعالیٰ کی حمدو ثنا بیان کی پھر حضرت عثمان کا ذکر فرمایا : حضرت ابو ثور فرماتے ہیں کہ میں حضرت عثمان کے پاس حاضر ہوا جبکہ وہ محصور تھے۔ تو انھوں نے فرمایا : میں چوتھا اسلام قبول کرنے والا ہوں۔