(۳۷۷۷۶) حَدَّثَنَا یَزِیدُ بْنُ ہَارُونَ ، عَنْ حَمَّادِ بْنِ سَلَمَۃَ ، عَنْ ہِشَامِ بْنِ عُرْوَۃَ ، عَنْ أَبِیہِ ؛ أَنَّ رَسُولَ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ لَمَّا ہَاجَرَ إِلَی الْمَدِینَۃِ ، ہُوَ وَأَبُو بَکْرٍ ، وَعَامِرُ بْنُ فُہَیْرَۃَ ، قَالَ : اسْتَقْبَلَتْہُمْ ہَدِیَّۃُ طَلْحَۃَ إِلَی أَبِی بَکْرٍ فِی الطَّرِیقِ ، فِیہَا ثِیَابٌ بِیضٌ ، فَدَخَلَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ وَأَبُو بَکْرٍ فِیہَا الْمَدِینَۃَ۔
(٣٧٧٧٦) حضرت ہشام بن عروہ اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ جب نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ، حضرت ابوبکر صدیق اور عامر بن فہیرہ نے مدینہ کی طرف ہجرت کی۔ کہتے ہیں : تو حضرت طلحہ کا ہدیہ راستہ میں حضرت ابوبکر کو ملا جس میں سفید کپڑے تھے۔ پس رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اور حضرت ابوبکر ان کپڑوں میں مدینہ میں داخل ہوئے۔