hadith book logo

Ibn Abi Shaybah: Hadith 37776

.

ابن أبي شيبة

37776
Ibn Abi Shaybah
(۳۷۷۷۷) حَدَّثَنَا خَالِدُ بْنُ مَخْلَدٍ، عَنْ عَلِیِّ بْنِ مُسْہِرٍ، عَنْ ہِشَامِ بْنِ عُرْوَۃَ، عَنْ أَبِیہِ، عَنْ أَسْمَائَ ابْنَۃِ أَبِی بَکْرٍ؛ أَنَّہَا ہَاجَرَتْ إِلَی رَسُولِ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ وَہِیَ حُبْلَی بِعَبْدِ اللہِ بْنِ الزُّبَیْرِ ، فَوَضَعَتْہُ بِقُبَائَ ، فَلَمْ تُرْضِعْہُ حَتَّی أَتَتْ بِہِ النَّبِیَّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ ، فَأَخَذَہُ فَوَضَعَہُ فِی حِجْرِہِ ، فَطَلَبُوا تَمْرَۃً لِیُحَنِّکُوہُ حَتَّی وَجَدُوہَا فَحَنَّکُوہُ ، فَکَانَ أَوَّلَ شَیْئٍ دَخَلَ بَطْنَہُ رِیقُ رَسُولِ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ ، وَسَمَّاہُ عَبْدَ اللہِ۔
(٣٧٧٧٧) حضرت اسما بنت ابی بکر روایت کرتی ہیں کہ انھوں نے نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی طرف اس حالت میں ہجرت کی کہ وہ عبداللہ بن زبیر کو حمل میں اٹھائے ہوئے تھی۔ پس قباء کے مقام پر یہ حمل وضع ہوا۔ تو انھوں نے نومولود کو نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پاس پہنچنے تک دودھ پلایا، یہاں تک کہ اس کو لے کر آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی خدمت میں حاضر ہوئیں ۔ تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اس کو پکڑا اور اسے اپنی گود مبارک میں رکھا۔ لوگوں نے کھجور کی تلاش شروع کی۔ تاکہ اس کو تحنیک دے سکیں۔ پس سب سے پہلی شئی جو ان کے پیٹ میں داخل ہوئی وہ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی تھوک تھی۔ اور آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اس کا نام عبداللہ رکھا۔