hadith book logo

Ibn Abi Shaybah: Hadith 37797

.

ابن أبي شيبة

37797
Ibn Abi Shaybah
(۳۷۷۹۸) حَدَّثَنَا عَلِیُّ بْنُ مُسْہِرٍ ، عَنِ الأَجْلَحِ ، عَنِ الشَّعْبِیِّ ، قَالَ : أُتِیَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ حِینَ افْتَتَحَ خَیْبَرَ ، فَقِیلَ لَہُ : قَدْ قَدِمَ جَعْفَرٌ مِنْ عِنْدِ النَّجَاشِیِّ ، قَالَ : مَا أَدْرِی بِأَیِّہِمَا أَنَا أَفْرَحُ ، بِقُدُومِ جَعْفَرٍ ، أَوْ بِفَتْحِ خَیْبَرَ ؟ ثُمَّ تَلَقَّاہُ فَالْتَزَمَہُ ، وَقَبَّلَ مَا بَیْنَ عَیْنَیْہِ۔
(٣٧٧٩٨) حضرت شعبی سے روایت ہے کہ جب خیبر فتح ہوا تو نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو یہ خبر دی گئی اور آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے کہا گیا کہ حضرت جعفر ، نجاشی کے پاس سے واپس آگئے ہیں۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا۔ مجھے معلوم نہیں ہو رہا کہ میں ان دونوں باتوں میں سے کس پر (زیادہ) خوش ہوں۔ حضرت جعفر کے آنے پر یا خیبر کے فتح ہونے پر۔ پھر آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ان سے ملے اور آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ان کو اپنے ساتھ چمٹا لیا اور ان کی آنکھوں کے درمیان بوسہ دیا۔