(۳۷۷۹۹) حَدَّثَنَا خَالِدُ بْنُ مَخْلَدٍ ، قَالَ : حدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحِیمِ بْنُ عَبْدِ الْعَزِیزِ ، قَالَ : حَدَّثَنِی الزُّہْرِیُّ ، قَالَ : حَدَّثَنِی أَبُو بَکْرِ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ الْحَارِثِ بْنِ ہِشَامٍ الْمَخْزُومِیُّ ، قَالَ : دَعَا النَّجَاشِیُّ جَعْفَرَ بْنَ أَبِی طَالِبٍ ، وَجَمَعَ لَہُ رُؤُوسَ النَّصَارَی ، ثُمَّ قَالَ لِجَعْفَرٍ : اقْرَأْ عَلَیْہِمْ مَا مَعَک مِنَ الْقُرْآنِ ، فَقَرَأَ عَلَیْہِمْ (کہیعص) فَفَاضَتْ أَعْیُنُہُمْ ، فَنَزَلَتْ : {تَرَی أَعْیُنَہُمْ تَفِیضُ مِنَ الدَّمْعِ مِمَّا عَرَفُوا مِنَ الْحَقِّ}۔
(٣٧٧٩٩) حضرت ابوبکر بن عبد الرحمن روایت کرتے ہیں کہ نجاشی نے جعفر بن ابی طالب کو بلایا ۔ اور ان کے لیے بہت سے عیسائیوں کو جمع کیا پھر حضرت جعفر سے کہا۔ تمہارے پاس قرآن میں سے جو ہے وہ ان پر پڑھو۔ حضرت جعفر نے ان پر کھیعص کی تلاوت کی تو ان کی آنکھیں بہہ پڑیں اس پر یہ آیت نازل ہوئی۔ { تَرَی أَعْیُنَہُمْ تَفِیضُ مِنَ الدَّمْعِ مِمَّا عَرَفُوا مِنَ الْحَقِّ }